وزیراعظم عمران خان گزشتہ دنوں قوم سے خطاب کیا تھا جس میں انہوں نے کشمیر سے متعلق اپنی پالیسیوں کی وضاحت کی تھی اور ساتھ میں قوم سے کہا تھا کہ وہ جمعہ والے دن 12:00بجے سے 12:30بجے تک باہر نکلیں ۔اپنی اسی بات کو انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرآج پھر دھرایا ہے جس میں انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کشمیر کی ڈیموگرافی تبدیل کرنے کا منصوبہ چوتھے جینیوا کنونشن کے تحت جنگی جرم ہے۔ ہمیں اہل کشمیر کو ٹھوس پیغام بھجوانا ہے کہ بحیثیت قوم پاکستانی پوری قوت سے ان کی پشت پر ہیں۔چنانچہ تمام پاکستانی سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر کل آدھے گھنٹے کے لیے باہر نکلیں اور اہل کشمیر کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کریں۔
انہوں نے لکھا ہے کہ کل باہر نکل کر ہم کشمیری بھائیوں کو پیغام دیں گے کہ پوری پاکستانی قوم بھارتی سفاکیت اورغیر انسانی کرفیو، بچوں اور خواتین سمیت کشمیری باشندوں پر تشدد اور ان کے قتل، مودی سرکار کے نسل کشی کے ایجنڈے اور مقبوضہ کشمیر پر غیر قانونی قبضے کے خلاف کھڑی ہے۔
انہوں نے لکھا ہے کہ میں چاہتا ہوں کہ کشمیری عوام سے یکجہتی کے اظہار اور مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو واضح پیغام بجھوانے کے لیے تمام پاکستانی دن 12 بجے سے لے کر 12:30بجے دوپہر تک گھروں سے باہر نکلیں۔