queen-victoriy

ملکہ برطانیہ نے برطانوی پارلیمنٹ 14اکتوبر تک معطل کرنے کی منظوری دے دی

EjazNews

برطانوی میڈیا کے مطابق ملکہ برطانیہ نے پارلیمنٹ کو معطل کرنے کی منظوری دے دی، پارلیمنٹ 14اکتوبر تک معطل رہے گی۔ اس ضمن میں برطانوی میڈیا کا کہنا ہے ایک ایسے وقت میں پارلیمنٹ کو معطل کیا گیا ہے جب بریکسٹ کی ڈیڈ لائن میں چند دن ہی رہ گئے ہیں۔ 14اکتوبر کو ملکہ برطانیہ پارلیمنٹ سے خطاب کریں گی۔
ہائوس آف کامن کے سپیکر جان بریکو نے پارلیمنٹ کی معطلی پر غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق ان کاکہنا تھا کہ سپیکر عمومی طور سیاسی اعلانات پر تبصرہ نہیں کرتے۔ان کا کہنا تھا کہ اس معطلی کا مقصد واضح ہے کہ اراکین پارلیمنٹ کو بریکسٹ پر بحث کرنے سے روکا جائے جو کہ ان کی ذمہ داری ہے۔

جیمی کوربین مزدور رہنما ہیں اور ان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ ناقابل قبول ہے ، ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ایک معاہدے کیلئے برطانوی جمہوریت کو توڑ پھوڑ رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس معطلی کے بعد جب ایم پی ایز پارلیمنٹ میں واپس آئیں گے تو ہم کوشش کریں گے سب سے پہلے وہ قانون پاس کریں جس کو روکے جانے کی کوشش کی جارہی ہے اور اس کے بعد ہم کچھ نقطوں سے عدم اعتماد کی جانب آئیں گے۔
جبکہ اس فیصلے سے پہلے ملکہ سے ملاقات میں جیک موس روگ کا کہا تھا کہ یہ فیصلہ بالکل قانون کے مطابق ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  بی جے پی رہنما پر نامعلوم شخص نے جوتا دے مارا