amir khan

چاہتا ہوں جیسا آزاد کشمیر میں امن و امان ہے مقبوضہ کشمیر میں بھی ہوں:باکسر عامر خان

EjazNews

پاکستانی نژاد برطانوی عالمی لائٹ ویٹ چیمپئن باکسر عامر خان نے ایل او سی پر جا کر کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے برطانیہ کے ٹی وی چینل پر یہاں ہونے والی صورتحال کا سنا تو وہ حقیقت دیکھنے کو آئے۔ میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ مجھے سکیورٹی وجوہات پر ایل او سی آنے سے منع کیا گیا لیکن میں نے کہا میں ہر صورت جاؤں گا کیونکہ آزاد کشمیر پُرامن ہے اور یہاں زندگی معمول کے مطابق رواں دواں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میں برطانیہ سے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے آیا ہوں، چاہتا ہوں جس طرح آزاد کشمیر میں امن و امان ہے ایسے ہی مقبوضہ کشمیر میں ہو۔انہوں نے بھارتی اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہ مقبوضہ کشمیر کے لوگ محصور ہیں، انتہا پسند بھارت امن کے لیے خطرہ ہے۔ان کا کہناتھا میرے جذبات کشمیری عوام کے ساتھ ہیں، وہ لوگ تنہا نہیں ان کا ساتھ دیتا رہوں گا اور ان کی آواز بنا رہوں گا۔

یہ بھی پڑھیں:  دنیا کرکٹ عظیم کھلاڑی عبدالقادر کے انتقال پر اشکبار ہو گئی

باکسر عامر علی نے پاکستانی اور عالمی شخصیات سے انسانیت اور امن و امان کیلئے کشمیریوں کا ساتھ دینے کا مطالبہ کیا اور ساتھ ہی انہوں نے انڈیا کی مذمت کی۔