ban stock

ایشینز سیریز کا شاندار اختتام ہو گیا

EjazNews

ایشینز سیریز کا تیسرا ٹیسٹ میچ انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا گیا۔ آسٹریلیا نے پہلے کھیلتے ہوئے انگلینڈ کو 359کا ہدف دیا تھے ۔شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگلینڈ نے آسٹریلیا کو ایک وکٹ سے شکست دے کر سیریز برابر کر دیا ۔ دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کو کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بہترین ٹیسٹ میچ قرار دیا جارہا تھا کیونکہ اس میں انگلینڈ نے ناممکن کو ممکن کر دکھایاہے۔
لیڈز میں کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو جیت کیلئے 359رنز کا ہدف دیا تھا جو انگلینڈ نے 9وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا ۔ میچ کی چوتھی اننگز کے دوران جب ایک کے بعد ایک کھلاڑی آﺅٹ ہونا شروع ہوا تو سب کو یہی امید تھی کہ اس بار کی ایشنز آسٹریلیا کے نام رہے گی۔ لیکن بین سٹوکس نے بھرپور جان لڑائی اور ایسا شاندار کھیل پیش کیا کہ اسے تاریخ کا سب سے دلچسپ ٹیسٹ میچ بنا دیا۔
بین سٹوکس نے 135رنز کی شاندار اننگ کھیلی اور لوئر آرڈر بلے بازوں کے ساتھ مل کر 359رنز کا ہدف حاصل کیا۔ میچ کے دوران ایک طرف تو بین سٹوک جم کر کھڑے رہے۔اعصابی طور پر مضبوط ٹیم کی ایک مثال آج انگلینڈ کی ٹیم نے ایک مرتبہ پھر پیش کی جب 5کھلاڑی 53رنز بنا کر آﺅٹ ہو ئے۔ تب بھی اس کے کھلاڑی ذہنی طور پر نہیں ہارے اور وہ کر دکھایاجس سے شائقین کرکٹ کو مزہ آگیا۔

یہ بھی پڑھیں:  نواز شریف غیر مشروط طورپر علاج کے لیے بیرون ملک جا سکتے ہیں: لاہور ہائیکورٹ