Afghani-fateer-qeema

افغانی فتیر، افغانی ٹماٹو چٹنی کے ساتھ

EjazNews

افغانی فتیر قیمہ مٹن کے گوشت سے بنی ہوئی مزیدار ڈش ہے۔ اگر آپ کو بھوک بہت کم لگتی ہے تو اس کی خوشبو سے آپ کو بھوک لگنے والی ہے۔ تو افغانی فتیر قیمہ بنانے کیلئے آپ کو چاہئے۔
آدھا کلو مٹن قیمہ، 3 کھانے کے چمچ تیل ، ایک چائے کا چمچ نمک، ایک چائے کا چمچ دھنیا پاؤڈر، ڈیڑھ چائے کا چمچ زیرہ پاؤڈر، ایک چائے کا چمچ گرم مصالحہ، ایک چائے کا چمچ لال مرچ پاؤڈر، تین عدد چوپڈ پیاز، آدھا کپ کٹے ہوئےٹماٹر، ایک کپ دھنیا،
ڈو کے اجزاء:
ایک چائے کا چمچ خمیر، ایک چائے کا چمچ نمک، دو کپ میدہ، حسب ضرورت پگھلا ہوا مکھن، تین کھانے کے چمچ دودھ، حسب ضرورت کلونجی، حسب ضرور ت پانی۔
افغانی ٹماٹو چٹنی اجزاء:
تین عدد ٹماٹر، 8عدد ہری مرچیں، ایک کپ دھنیا، ایک چوتھائی کپ لیموں کا رس، نمک حسب ذائقہ۔
اب افغانی فتیر قیمہ پکانے کی جانب آتے ہیں۔
ایک پین میں کھانے کا تیل گرم کر کے اس میں قیمہ ڈالیں اور تھوڑا سا پکا لیں۔ اب اس میں نمک، دھنیا پاؤڈر، زیرہ پاؤڈر، گرم مصالحہ اور لال مرچ پاؤڈرڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔ پھر اس میں پیاز ڈال کر تھوڑا سا پکا لیں۔ پھر اس میں ٹماٹراور تازہ دھنیا ڈال کر سائیڈ پر رکھ دیں۔
ڈو بنانے کا طریقہ:
ایک باؤل میں میدہ، نمک، خمیر اور تھوڑا تھوڑا کر کے پانی ڈال کر نرم ڈو گوندھ لیں اور تیس منٹ کے لئے سائیڈ پر رکھ دیں۔ اب ڈو کو شیٹ پر پھیلا کر اسے رول کر لیں اور تین سے چار برابر حصوں میں کاٹ لیں۔ پھر ڈو کے ہر حصے کو بیل کر اس پر پگھلا ہوا مکھن، پکا ہوا قیمہ اور دھنیا ڈال کرگولائی میں رول کر لیں۔ اب اس کو ہاتھوں سے چپٹا کر لیں اور ایک باؤل میں دودھ کو برش کریں اور اس پر کلونجی چھڑک دیں۔ پھر پہلے سے گرم اوون میں 180کے ٹمپریچر پر گولڈن براؤن ہونے تک بیک کر لیں۔ اب اس پر دوبارہ پگھلا ہوا مکھن برش کریں۔
لیجئے آپ کا افغانی فتیر تیار ہے۔ یہ تیار ہونے کے بعد آپ کو اپنا قیمے والا نان لگے گا لیکن یہ ذائقعے میں اس سے کچھ مختلف ہے۔ کچھ لوگ اس کو
چٹنی بنانے کا طریقہ
ایک بلینڈر میں ٹماٹر، ہری مرچیں، دھنیا پاؤڈر، لیموں کا رس اور نمک ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کر لیں۔

یہ بھی پڑھیں:  رائس نوڈلز ودھ سویا سوس