White mutton

وائٹ مٹن کڑاھی

EjazNews

وائٹ مٹن کڑائی بنانے کیلئے آپ کو مندرجہ ذیل اشیاء کی ضرورت ہے۔
تین پائو مٹن ، ایک کپ دہی، ایک پیالی پیاز، آدھا کپ کھانے کا تیل، آدھا کپ کریم ، ایک چائے کا چمچ سفید مرچ پاؤڈر، آدھا چائے کا چمچ ثابت مصالحہ، دو کھانے کے چمچ ادرک لہسن پیسٹ، ایک چائے کا چمچ زیرہ پاؤڈر، ایک چائے کا چمچ دھنیا پاؤڈر، ایک چائے کا چمچ زیرہ، تین عدد سبز مرچیں، دو کپ مٹن کی یخنی، آدھا کپ دودھ نمک حسبِ ذائقہ اور پانی حسب ضرورت۔
سامان پورا ہونے کے بعد اب پکانے کی جانب آتے ہیں۔
ایک پین میں مٹن، پانی، سبز مرچیں اور ادرک لہسن پیسٹ ڈال کر ڈھکن سے ڈھانپ کر ہلکی آنچ پر تیس سے چالیس منٹ کے لئے پکائیں۔مٹن اور یخنی علیحدہ کر لیں اور سائیڈ پر رکھ دیں۔ پھر ایک پین میں کھانے کا تیل گرم کر کے اس میں ثابت مصالحہ، پیاز اور زیرہ ڈال کر ایک سے دو منٹ کے لئے بھون لیں۔اب اس میں ادرک لہسن پیسٹ ڈال کر دو منٹ کے لئے پکائیں۔ پھر اس میں مٹن، نمک، سفید مرچ، کالی مرچ اور دہی ڈال کر پانچ منٹ کے لئے پکائیں۔ اب اس میں سبز مرچیں، دھنیا پاؤڈر اور زیرہ پاؤڈر ڈال کر دو سے تین منٹ کے لئے پکائیں۔ پھر اس میں مٹن یخنی، کریم اور دودھ ڈال کر پانچ منٹ اور پکائیں۔ اب سبز مرچوں، ادرک اور دھنیے کے پتوں کے ساتھ گارنش کر کے سرو کریں۔

یہ بھی پڑھیں:  چکن ود پیز