مڑن نلی بریانی

نلی بریانی

EjazNews

نلی بریانی بہت ہی لذیذ ڈش ہے ۔بریانی کے شوقین افراد کیلئے یہ والی بریانی مزہ دوبالا رکھے گی۔
آدھا کلو چاول، آدھا کلو بیف، آدھا کلو نلی، ایک کھانے کا چمچ ادرک لہسن پیسٹ، ایک چائے کا چمچ ہلدی، تین سے چار کپ پانی، آدھا کپ کھانے کا تیل، دو عدد پیاز، ایک کھانے کا چمچ ثابت مصالحہ، دو عدد ٹماٹر، دو کھانے کے چمچ لال مرچ پاؤڈر، ایک چائے کا چمچ زیرہ، ایک کھانے کا چمچ دھنیا پاؤڈر، ایک چوتھائی چائے کا چمچ دہی، ایک چوتھائی چائے کا چمچ جائفل، 9عدد آلو بخارہ، ایک بیف سٹاک، تین عدد ہری مرچیں، آدھا چائے کا چمچ گرم مصالحہ، پانچ عدد دھنیے کے پتے،آدھا کپ چائے کا چمچ ،2 چائے کے چمچ چینی، ایک چائے کا چمچ کیوڑا واٹر،
دوچائے کے چمچ فوڈ کلر۔
اب پکانے کی جانب آتے ہیں۔
ایک پین میں بیف، نلی، ادرک لہسن پیسٹ، ہلدی ، نمک اور پانی ڈال کر ابلنے دیں اور بیف 80فیصد پکنے تک پکائیں۔ اب بیف نکال لیں اور بیف سٹاک دوبارہ استعمال کے لئے نکال کر سائیڈ پر رکھ دیں۔ پھر ایک پین میں کھانے کا تیل گرم کر کے اس میں ثابت مصالحے اور ادرک لہسن پیسٹ ڈال کر ایک منٹ کے لئے پکائیں۔ اب اس میں پیازڈال کر لائٹ براؤن ہونے تک پکائیں۔ پھر اس میں ٹماٹر، نمک، لال مرچ پاؤڈر، زیرہ ، دھنیا پاؤڈر، ہلدی اور ہری مرچیں ڈال کر 2منٹ کے لئے پکائیں۔ اب اس میں بیف ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔ پھر اس میں دہی، جائفل، چینی اور آلو بخارہ ڈال کر آئل علیحدہ ہونے تک پکائیں۔ اب اس میں نلی اور بیف سٹاک ڈال کر بیف گلنے تک پکائیں ۔ پھر نلی نکال کر سائیڈ پر رکھ دیں۔ اب اس میں سے آدھی گریوی نکال لیں۔ پھرآدھے ابلے ہوئے چاول ڈالیں۔ پھر اس پر تھوڑا دھنیا چھڑکیں ۔ اب آدھی بچی ہوئی گریوی ڈالیں۔ پھر آدھے بچے ہوئے چاول ، چوپڈ دھنیا، تلا ہوا پیاز، کیوڑا واٹر، فوڈ کلر اور نلی ڈال کر ڈھکن سے ڈھانپ کر درمیانی ہلکی آنچ پر 12-15منٹ کے لئے پکائیں۔

یہ بھی پڑھیں:  پیسٹو چکن ود ہیش براﺅن پوٹیٹو