پرے ہٹ لو عاصم رضا کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم ہے،جسے عید پر ریلیز کیا گیا تھا۔ اس فلم نے پاکستان سمیت دنیا بھر سے 12کروڑ سے زائد کا بزنس کر لیا ہے۔اس میں زیادہ تر حصہ پاکستانی سینما بینوں نے ڈالا ہے۔ پاکستانی فلمیں اب تواتر کے ساتھ بیرون ملک بھی ریلیز ہو رہی ہیں اور وہاں پر بھی اچھی کمائی کر رہی ہیں۔ اس فلم کے شو میں رش بھی کافی دیکھا جارہا ہے لگتا ہے اور ایڈوانس بکنگ بھی اچھی چل رہی ہے۔ امید کرتے ہیں یہ فلم مزید اچھا بزنس کرنے میں کامیاب ہو جائے گی۔ پرے ہٹ لو کی نمایاں کاسٹ میںندیم،حنا دلپذیر، شہریار منور ، مایا علی، احمد بٹ، زاراا نور عباس شامل ہیں۔
