dm kabab

دم کباب

EjazNews

دم کباب بنانے کیلئے آپ کو چاہئے آدھا کلو قیمہ بغیر چربی کے ،آدھا پائو چنے کی دال ،ایک عدد آلوابال لیں،بادام، خشخاش،کھوپرا،ان تینوں کو پیس کر پیسٹ بنالیں (ایک ایک چمچ)،ایک عدد پیاز ،پانچ عدد ثابت سرخ مرچ ،دو کھانے کے چمچ ہری مرچ پیس لیں،گرم مسالا پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ،نمک حسب ذائقہ،ادرک، لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ،کچا پپیتا ایک کھانے کا چمچ،لال مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ،دہی ایک کھانے کا چمچ،انڈا ایک عددپھینٹ لیں، ہرا دھنیا، پودینا حسب ضرورت،لیموں ایک عدد اورتیل۔
اب اس کو پکانے کی جانب آتے ہیں ۔ ایک پین میں قیمہ ڈال کر اس میں چنے کی دال،تمام مسالاجات بمع کچا پپیتا اور حسب ضرورت پانی ڈال کر گلنے کے لیے رکھ دیں، جب پانی خشک ہوجائے،تو اسے بلینڈ کرکے اس میں دہی، انڈا، دھنیا، پودنیا اور لیموں کا رس ڈال کر کباب بنالیں۔اس دوران ایک کوئلہ دہکا لیں۔ جب کوئلہ اچھی طرح گرم ہوجائے، توکسی برتن میںتھوڑی مقدار میں تیل لگا کرترتیب سےکباب رکھیں اوران کےدرمیان کوئلہ رکھ کردو سے تین قطرے تیل ڈال کر دھواں دے کرفوراً ہی ڈھک کر دم دے دیں۔ تقریباً دس منٹ بعد ڈھکن اُتارلیں اورتوے پرتیل گرم کرکےکبابوں کو ہلکا فرائی کرلیں۔

یہ بھی پڑھیں:  قیمہ بھرے کریلے