uzbick palio

ازبک پلاؤ

EjazNews

آپ نے افغان پلائو، پاکستانی پلائو تو کھایا ہی ہوگا تو میں آپ کو پکانا سکھانے لگی ہوں آج ازبک پلائو۔تو ازبک پلائو کے لیے آپ کو مندرجہ ذیل اشیاء کی ضرورت ہے۔
تین چوتھائی کپ کھانے کا تیل، ایک کلو بکرے کا گوشت(بکرے کے گوشت کا جونسا حصہ آپ کو پسند ہوگا)، ایک عدد پیاز، دو عددگاجریں، ایک چائے کا چمچ کالی مرچ، آدھا چائے کا چمچ لال مرچ پاؤڈر، ایک چائے کا چمچ ذیرہ پاؤڈر، چھ عدد لہسن کے جوئے، حسب ذائقہ نمک، پانی حسب ضرورت ، آدھا کلو چاول،ایک چوتھائی کالی کشمش۔لیجئے سارا سامان آگیا اب اس کو پکانے کی جانب آتے ہیں۔
ایک پین میں کھانے کا تیل گرم کر کے اس میں بکرے کا گوشت ڈالیں اور 12-15منٹ کے لئے پکائیں۔ اب پیاز ڈال کر 2-3منٹ پکائیں۔ پھر اس میں نمک، کالی مرچ، لال مرچ پاؤڈر اور ذیرہ پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔ اب درمیان میں لہسن چھڑکیں۔ پھر اس میں پانی ڈالیں اور ڈھکن سے ڈھانپ کر گوشت گلنے تک پکائیں۔ اب اس میں چاول، کالی کشمش اور پانی ڈال کر چاول گلنے تک پکائیں۔ تیار ہونے پر گرما گرم سرو کریں۔

یہ بھی پڑھیں:  جنگری ماچھر پلاﺅ