sekh kaba

سیخ کباب

EjazNews

سیخ کباب پاکستان میں ہردلعزیز ڈش ہے۔ یہ گلی چوراہوں سے لے کر عالیشان گھروں تک ہرجگہ کھائی جاتی ہے اورشاید ہی کوئی پاکستانی ایسا ہو جس نے کبھی زندگی میں سیخ کباب نہ کھائے ہوں۔ تو آج میں آپ کو سیخ کباب بنانا سکھا رہی ہوں ۔ سیخ کبا ب بنانے کیلئے آپ کو چاہئے ۔
قیمہ ڈیڑھ کلو ، تین عددپیازباریک کاٹ لیں ،ہرادھنیا ایک گڈی ،لہسن، ادرک کا پیسٹ دو کھانے کے چمچ، ایک کھانے کا چمچ پپیتا پیسٹ ، آٹھ عدد ہری مرچیںکٹی ہوئی ، کٹی ہوئی لال مرچ دو کھانے کے چمچ، گرم مسالا پاﺅڈرایک کھانے کا چمچ، تیل اور نمک حسب ضرورت، مکئی کا آٹا ایک کپ اور کباب بنانے کے لیے سیخیں اور انگیٹھی ۔
اب اس کو پکانا شروع کرتے ہیں
ایک باﺅل میں قیمہ اور تمام اجزاءعلاوہ مکئی کے آٹے کے مکس کرکے 20منٹ کے لیے رکھ دیں۔ پھر مکئی کا آٹا بھی شامل کردیں۔اب ایک سیخ پرتیل لگا کر کباب بنا ئیں۔ اسی طرح دیگر سیخیں تیار کرلیں۔اب اس کو پکانے کے دو طریقے ہیں یا تو آپ انگیٹھی میں کوئلے دھکا کر پکا لیں اس کے لیے آپ کو انگیٹھی بھی درکار ہوگی اورمحنت بھی زیادہ لگے گی اور دوسرا طریقہ یہ ہے کہ آپ
کھلے منہ کا پتیلا لے کر اس کے پیندے میں ہلکا سا تیل لگاکے فوائل بچھادیں۔پھر اس پر سیخ کباب پھیلا کر ڈھکن بند کردیں اور چولھے پر رکھ کرہلکی آنچ پر پکنے دیں۔ جب خوشبو آنے لگے، تو ڈھکن کھول کر دیکھ لیں کہ پانی خشک ہوا یا نہیں۔ پانی خشک ہو جائے،تو سیخ کباب نکال لیں۔جب سب سیخ کباب تیار ہو جائیں، تو ان پر روٹی کا ٹکڑا رکھ کر اوپردہکتا ہوا کوئلہ رکھیں اور کوئلے پر ایک چمچ تیل ڈال کر جلدی سے ڈھکن بند کر دیں۔دس منٹ بعد کوئلہ نکال لیں۔آپ کے کباب میں انگیٹھی پر پکے سیخ کباب کا ذائقہ آجائے گا۔
مزیدار چٹنیوں کے ساتھ پیش کریں خود بھی لطف اندوز ہوں اور گھر والوں کوبھی کریں ۔

یہ بھی پڑھیں:  مٹن روغن جوش