Imran khan kabina meeting

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدام کے بعد پاکستان نے انڈیا سے تجارت ختم کر دی

EjazNews

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں وزرا کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و ستم کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کی ہدایات دی گئیں۔وفاقی کابینہ نے قومی سلامتی کمیٹی کی جانب سے بھارت کے ساتھ دو طرفہ تجارت معطل کرنے کے فیصلے کی منظوری دے دی۔اجلاس میں مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کی حکمت عملی تیار کرنے اور اس پر فوری عملدرآمد کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔کابینہ اجلاس میں وزارت ریلوے کی جانب سے سمجھوتہ ایکسپریس بند کرنے کے فیصلے اور اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی ) کے فیصلوں کی توثیق بھی کی گئی۔

وفاقی کابینہ کی جانب سے منظوری کے بعد وزارت تجارت نے پاکستان اور بھارت کے درمیان دو طرفہ تجارت معطل کرنے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا۔وزارت تجارت سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بھارت کے ساتھ دو طرفہ تجارت فوی طور پر معطل کی جاتی ہے جو تاحکم ثانی معطل رہے گی۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ دو طرفہ تجارت کی معطلی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:  2030 تک 70فیصد مقامی توانائی پر انحصار ہو گا اور قیمتوں میں بھی استحکام آ جائے گا:عمر ایوب