Dr fasil

کشمیر دنیا کی سب جیل میں تبدیل ہو چکا ہے: ترجمان دفتر خارجہ

EjazNews

ترجمہ دفتر خارجہ نے ڈاکٹر فیصل کا بریفنگ کے دوران کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے معاملے کو بھارت کی جانب سے اس کا اندرونی معاملہ قرار دینے کا موقف کو مسترد کرتے ہیں۔مقبوضہ وادی میں بھارتی دہشت گردی کا راج ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ وادی میں کئی روز سے کرفیو نافذ ہے جس کے باعث کھانے پینے کی اشیاءکا فقدان پیدا ہوگیا ہے اور اس کے ساتھ مقبوضہ وادی میں انٹرنیٹ اور فون سروسز بند کردی گئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیری علاج معالجے سے بھی محروم ہیں اور مقبوضہ کشمیر دنیا کی سب جیل میں تبدیل ہو چکا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت کے یکطرفہ اقدامات کو مسترد کرتے ہیں، مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں میں موجود ہے، اس مسئلے کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا ہے، پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔بھارت کے یکطرفہ فیصلے کے بعد وزیراعظم نے تمام آپشنز استعمال کرنے کو کہہ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  ملک کو نواز شریف کے حوالے کردو پاکستان پھر سے ترقی کی منازل طے کرے گا:مریم نواز

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورت حال انتہائی مخدوش ہے، اسلام آباد میں سلامتی کونسل کے مستقل رکن ممالک کومقبوضہ کشمیرکی صورتحال پربریفنگ دی گئی، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا نوٹس لے۔
کرتارپور راہداری سے متعلق سوال پر ترجمان دفتر خارجہ نے اعلان کیا کہ راہداری منصوبہ جاری رہے گا، پاکستان تمام مذاہب کا احترام کرتا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں ترجمان دفتر خارجہ نے پاکستان کی جانب سے بھارت کے طیارے گرانے اور پائلٹ کی گرفتاری کی یاد دلائی اور بھارت کو پیغام دیا کہ ہم مسلمان ہیں، ہمیں کسی چیز کا خوف نہیں ہوتا، خوف کا لفظ ہماری لغت میں نہیں لہٰذا کچھ بھی کرنے سے پہلے 27 فروری کو یاد رکھا جائے۔