Galaxies

کہکشاں سکڑ رہی ہے

EjazNews

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ کہکشاں گزشتہ ایک ارب 70کروڑ سال سے غیرفعال ہے اور اس میں کسی قسم کا پھیلاﺅ دکھائی نہیں دے رہا بلکہ یہ پونے دو سو سال کے مقابلے میں اب سکڑ کر12 گنا چھوٹی ہوچکی ہے۔ آسٹریلیا میں سوئنگ برن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے محقق کارل لیس بروک کے مطابق کہکشاں کے لا تعداد رازوں سے سائنسدان بھی واقف نہیں۔ لیکن وہ یہ جانتے ہیں کہ یہ بگ بینگ کے بعد کم و بیش تین ارب سال پہلے معرض وجود میں آئی۔ اس وقت اس کا میس کم تھا اور یہ ستارے بنانے میں مصروف تھی۔ نت نئے ستارے معرض وجود میں آرہے تھے۔ اس وقت یہ کہکشاں آج کی کہکشاں کے 50ویں حصے کے برابرہو گی اور اُس وقت کی کہکشاں میں آج کی تعداد سے تین گنا زیادہ ستارے موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں:  ڈونلڈ ٹرمپ نے جرمنی کے چانسلر کو تین سو ارب پاﺅنڈ کا بل تھما دیاتھا