uno

مقبوضہ کشمیر میں احتجاج کو روکنے کیلئے بھرپور طاقت کا استعمال اور ماورائے عدالت قتل کیے گئے، جس کے نتیجے میں سینکڑوں افراد ہلاک و زخمی ہوئے ہیں:ترجمان اقوام متحدہ

EjazNews

اقوام متحدہ کے انسانی کے حقوق کے ترجمان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ بھارت کی جانب سے اٹھائے گئے نئے اقدام پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں پہلے سے جاری صورت حال خراب تھی اور اس نئے اقدام کی وجہ سے خطے میں انسانی حقوق کی صورت حال مزید خراب ہوگئی ہے۔ان کا کہنا تھا میں آپ کی توجہ کشمیر میں انسانی حقوق کے حوالے سے 8 جولائی 2019 کو جاری کی گئی رپورٹ پر مبذول کروانا چاہتا ہوں جس میں وادی کی بدترین صورت حال کا ذکر کیا گیا ہے کہ کس طرح مواصلات کے نظام کو متعدد مرتبہ بند کیا گیا، ان کا کہنا تھا مقبوضہ کشمیر میں سیاسی رہنماوں اور کارکنان کو غیر قانونی حراست میں رکھا گیا ہے جبکہ احتجاج کو روکنے کے لیے بھرپور طاقت کا استعمال اور ماورائے عدالت قتل کیے گئے، جس کے نتیجے میں سینکڑوں افراد ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  مصر میں ٹرین حادثہ ۔24مسافر ہلاک

ان کا کہناتھاکہ ایک مرتبہ پھر وادی میں مواصلات کے نظام پر پابندیوں عائد ہیں، ان پابندیوں کی مثال اس سے قبل نہیں ملتی، جس میں سیاست دانوں کو حراست میں رکھا گیا اور پر امن اسمبلی پر پابندی لگادی گئی ہو۔
اقوام متحدہ کے ترجمان کی سب باتیں ٹھیک ہے لیکن عملی طورپر دیکھاجائے تو انڈیا اپنا کھیل کھیل رہا ہے۔ اس ساری صورتحال میں اقوام متحدہ کو بیانات سے کچھ زیادہ کرنے کی ضرورت ہے۔ کیونکہ انڈیا اس وقت شدت پسندوں کے قبضے میں ہے اور شدت پسندی کی کوئی انتہا نہیں ہوتی اس کی مثال ہم انڈیا میں متعدد مرتبہ دیکھ چکے ہیں کہ اقتدارحاصل کرنے کیلئے شدت پسندی کس حد تک گئی ہے۔

اب کشمیر میں بھی ایسا ہی کھیل کھیلا جارہا ہے۔ کشمیریوں کو غلاموں کی طرح رکھنے کی پوری کوشش کی جارہی ہے۔ ان کیلئے ان کی اپنی ہی زمین مقتل گاہ بن چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  احتجاجی بھارتی کسان لوگوں کو اپنا سچ کیسے بتا ر ہے ہیں؟