Muttun raan

سالم ران گھر میں بھی روسٹ کی جاسکتی ہے

EjazNews

سالم ران فرائی کرنے کیلئے آپ کو بہت محنت تو نہیں کرنی پڑے گی لیکن سمجھداری کا مظاہرہ ضرور کرنا پڑے گا۔ تو گھر میں سالم ران روسٹ کرنے کیلئے آپ کو چاہئے ایک عدد بکرے کی ران یا دستی (جو ڈیڑھ کلو سے زیادہ کی نہ ہو)، کالی مرچیں آدھی چھٹانک، نمک حسب ذائقہ، ادرک آدھی چھٹانک، لہسن سولہ جوئے، گھی ایک پائو۔
اب پکانے کی جانب آتے ہیں۔ ران کو کانٹے سے اچھی طرح گود لیں۔ لہسن ، ادرک اور کالی مرچ پیس کر اس میں نمک ملا دیں اور یہ مسالاایک پیالی سرکے میں اچھی طرح سے حل کر لیں۔ اس کو ران کے اوپر اچھ یطرح مل دیں (جذب کرنے کی کوشش کریں )۔ جو باقی بچ جائے وہ اس کے اوپر ڈا ل دیں۔ دو گھنٹے تک اسی طرح پڑا رہنے دیں۔ دیگچی میں گھی کو اچھی طرح سے گرم کرلیں۔ اس میں ران ڈال کر ہلکی آنچ پر تلیں۔ جب وہ دونوں طرف سے اچھی طرح سرخ ہو جائے تو ڈیڑھ پیالی پانی ڈال دیں۔ پھر ہلکی آنچ پر ، ڈھکنا مضبوطی سے بند کر کے رکھ دیں۔ پانی اتنا ہو کہ ران گل جائے۔ پندرہ منٹ کے بعد کھول کر دیکھ لیں۔ گوشت گل جائے تو پھر تلیں اور پانی خشک ہو جائے اور گھی چھوڑ دے تو ڈش میں نکال لیں۔ اوپر سے گھی بھی ڈال دیں۔ تلے ہوئے ثابت آلو، تلے ہوئے ثابت ٹماٹر، تلی ہوئی ہری مرچیں، تلے ہوئے گوبھی کے پھول اور تلے ہوئے مٹر ارد گرد رکھ کر کھانے کو پیش کریں۔

یہ بھی پڑھیں:  چکن لیمن نگٹس