cabinat division

وزیراعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیر پر پانچ اہم فیصلہ کر دئیے

EjazNews

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت مقبوضہ کشمیر کے ایشو پر قومی سلامتی کونسل کا اجلاس ہوا جس میں سول اور عسکری قیادت نے شرکت کی۔اس اجلاس کااعلامیہ جاری کر دیا گیاہے ۔
اس اہم اجلاس میں پانچ اہم فیصلے کیے گئے ہیں ۔
1۔قومی سلامتی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ بھارت کے ساتھ دوطرفہ تجارت کو معطل کردیا جائے گا اور سفارتی تعلقات کو محدود کرتے ہوئے سفیر کو واپس بلالیا جائے گا۔
2۔ پاک۔بھارت تعلقات پر نظرثانی کی جائے گی اور بھارت کے غیر قانونی اقدامات کو اقوام متحدہ کے سامنے اٹھائے جائیں گے۔

3۔قومی سیاسی اور عسکری قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ یوم آزادی کو کشمیریوں کے ساتھ یوم یکجہتی کشمیر منایا جائے گا اور مسئلہ کشمیر کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا جائے گا اور 15 اگست کو یوم سیاہ کے طور پر منایا جائے گا۔
4۔قومی سلامتی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے انتظامات کاجائزہ لیا جائے گا۔
5۔وزیراعظم عمران خان نے تمام سفارتی چینلز کو فعال کرنے اور پاک فوج کو تیار رہنے کی ہدایت کردی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  گلگت بلتستان میں کس کی جیت ہوگی؟