saudi-Kubusa

سعودی کبسہ

EjazNews

سعودی کبسہ نہایت لذیذ ڈش ہے جوآپ کی بھوک بڑھانے میں اہم کر دار ادا کرے گی۔ سعودی کبسہ بنانے کیلئے آپ کو چاہئے ۔دنبے کا گوشت آدھا کلو، چاول آدھا کلو، کٹی شملہ مرچ ایک عدد، کٹی گاجر دو عدد، کٹی پیاز دو عدد، ٹماٹرچار عدد، تیل آدھا کپ،نمک ایک چائے کا چمچ، باریک کٹا لہسن ایک کھانے کا چمچ، کٹا سفید زیرہ آدھا چائے کا چمچ، کٹا دھنیا آدھا چائے کا چمچ، کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ۔
اسپائس مکس کے اجزا ء: زعفران ایک چوتھائی چائے کا چمچ، پسی ہری الائچی ایک چوتھائی چائے کا چمچ، پسی دار چینی ایک چوتھائی چائے کا چمچ، گرم مصالحہ ایک چوتھائی چائے کا چمچ، سفید مرچ ایک چوتھائی چائے کا چمچ،
سوس کے اجزاء: اسٹاک کیوبز آدھا، ٹماٹرایک کپ، پانی ایک کپ، کٹی پیاز آدھا کپ، باریک کٹا لہسن ایک چائے کا چمچ، ٹماٹر کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ، مکھن ایک کھانے کا چمچ، نمک آدھا چائے کا چمچ، کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ۔
اب پکانے کی جانب آتے ہیں۔ ایک برتن میں تیل گرم کریں۔اس میں دنبے کا گوشت ڈال کر دس منٹ تک بھونیں کہ گولڈ براؤن ہو جائے۔اب اس میں چار کپ پانی ڈالیں اور ڈھک کر پنتالیس منٹ پکائیں۔ یہاں تک کہ گوشت گل جائے۔اب یخنی کو نکال کر علیحدہ رکھ دیں۔چاول کو پانی میں پندرہ منٹ کے لیے بھگو دیں۔ایک برتن میں مکھن ڈال کر گرم کریں۔ اس میں باریک کٹا لہسن، کٹی پیاز، کٹی گاجر، کٹی شملہ مرچ، ایک چمچ نمک، کالی مرچ، کٹا سفید زیرہ اور کُٹا دھنیا شامل کریں۔ساتھ ہی اس میں چار پسے ٹماٹر اور کبسہ اسپائس بھی ڈال دیں۔اچھی طرح مکس کریں اور پانچ منٹ تک پکائیں۔اب اس میں بھیگے ہوئے چاول، اُبلا ہوا گوشت اور یخنی شامل کر کے ڈھک کر درمیانی آنچ پر پندرہ منٹ پکائیں، یہاں تک کہ چاول گل جائیں۔
سوس بنانے کی ترکیب: ایک برتن میں مکھن ڈال کر گرم کریں۔اس میں کٹی پیاز، باریک کٹا لہسن اور ایک کپ ٹماٹر ڈال کر فرائی کریں۔ساتھ ہی اس میں ٹماٹر کا پیسٹ، نمک، کالی مرچ، آدھا اسٹاک کیوبز اور ایک کپ پانی ڈال کر درمیانی آنچ پر گاڑھا ہو جانے تک پکائیں۔
اس کو پیش کرنا بھی مہارت ہے اس کو اس طرح پیش کریں ایک بڑی پلیٹ میں تیار شدہ چاول ڈالیں، گوشت ڈالیںاور تیار شدہ سوس کے ساتھ پیش کریں۔

یہ بھی پڑھیں:  گھر میں سوڈا واٹر تیار کرنے کا طریقہ