بلاول بھٹو زرداری کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بھارت میں گجرات کا قصائی اعلیٰ ترین عہدے پر فائز ہے۔ پاکستان کو فوری او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب کرکے بھارت کو موثر جواب دینا چاہیے۔بھارت نے صرف کشمیر پر ہی نہیں اقوام متحدہ ،برصغیر کے مسلمانوں پر بھی حملہ کیا ہے۔ بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر تاریخ کا بدترین وحشیانہ حملہ کیا ہے۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ذرائع مواصلات پر مکمل پابندی لگائی ہوئی ہے۔پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کرنے پر صدر مملکت کا مشکور ہوں۔مقبوضہ کشمیر کے عوام ہمارے بہن،بھائی ہیں،ہم ایک جان دو قالب ہیں۔ مودی سرکار نے بھارتی جمہوریت اور نام نہاد سیکولرازم پر بھی حملہ کیا ہے۔مودی سرکار نے بیک جنبش قلم نیا پنڈورا باکس کھول دیا ہے۔ ہم مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت اور مظالم پر خاموش نہیں رہ سکتے۔
