shabaz sharif

یہ وہ عظیم سانحہ ہے جس کا براہ راست پاکستان کی زندگی سے تعلق ہے:اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف

EjazNews

بھارت کی جانب سے کشمیر میں جاری مظالم اور آرٹیکل 370 کو ختم کرنے کے حوالے سے طلب کیے گئےپارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مودی سرکار نے اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کے منہ پر زناٹے دار تھپڑ رسید کیا ہے، اب روایتی اور متفقہ قرار داد سے بات نہیں بنے گی ہمیں ٹھوس فیصلے کرنا ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے کشمیری بہن بھائیوں، بیٹیوں اور بزرگوں کو کہنا چاہتا ہیں کہ ہم اس تنازع میں فریق ہیں ہم نہ پیچھے ہٹیں گے اور نہ کسی کو ہٹنے دیں گے۔ ان کا کہنا تھا مقبوضہ کشمیر کے سپیشل اسٹیٹس کو مودی سرکار نے ختم کرکے مکمل غاصبانہ قبضہ کرلیا ہے، یہ وہ عظیم سانحہ ہے جس کا براہ راست پاکستان کی زندگی سے تعلق ہے۔قائد حزب اختلاف نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس واقعے کو 48 گھنٹے ہوگئے ، حکومتی پالیسی کہاں ہے؟\۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بدترین سفاکی ہوئی ہے، مودی سرکار نے صرف کشمیریوں کے حقوق نہیں چھینے، پاکستان کی غیرت اور عزت کو للکارا ہے۔ان کا کہنا تھا مسئلہ کشمیر پر پاکستان کا ساتھ دینے پر ترک صدر کے شکر گزار ہیں۔ہمیں اپنی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور بہادری پر فخر ہے۔ وزیراعظم عمران خان مودی کے خلاف مؤثر حکمت عملی وضع کریں بھرپور ساتھ دینگے۔ ہم آخری حد تک کشمیری عوام کےساتھ جائیں گے۔مودی سرکار نے پاکستان کی عزت اور غیر ت کو للکارا ہے۔ پاکستانی وقارکے ساتھ امن چاہتا ہے۔کشمیر ہماری شہ رگ ہے ،بھارت نے ہماری شہ رگ پر ہاتھ ڈالا ہے۔ہمیں بحیثیت قوم بھارت کیخلاف ڈٹ جانا ہوگا۔ اب وقت آگیا ہے ہمیں متحد ہوکر بھارت کو ٹھوس جواب دینا ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ کسی نے نہیں کہا آپکو کہ آپ بھارت پہ حملہ کردیں ہم نے تو یہ کہا ہے کہ ایک مضبوط مؤقف اپنائیں اور کشمیریوں کو ایک اُمید کاپیغام دیں اور انکے سروں پہ دست شفقت رکھیں اگر انہیں سمجھ نہیں آئی تو میرا قصور نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  نواز شریف کی ضمانت پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں: میاں شہباز شریف