china pul

چین میں پلوں کو بھی خوبصورت بنانے کی مہم شروع

EjazNews

چین میں پلوں کے نچلے حصوں کو بھی خوبصورت بنانے کیلئے مہم شروع ہو چکی ہے۔ جی ہاں چین میں ہماری نسبت بہت زیادہ پل بنے ہوئے ہیں اور بنتے جارہے ہیں ۔ ان پلوں کے نیچے کچھ نہیں ہوتا جس کی وجہ سے یہ گندے دکھائی دیتے ہیں لیکن کچھ لوگوں نے ہمت کر کے ان کو خوبصورت بنانا شروع کردیا ہے اور وہ پلوں پہ اپنے آرٹ ورک سے ایک تو ان کے نچلے حصوں کو خوبصورت بنا رہے ہیں۔

ہمارے ہاں بھی آرٹسٹوں نے دیواروں کو خوبصورت بنایا ہے

اور دوسرا اپنے شہر اور ملک کی نیک نامی میں بھی اضافہ کر رہے ہیں۔ ہمارے ہاں دیواریں بہت گندی ہوتی ہیں ، جو پلاٹ خریدتا ہے چار دیواری کر کے بھول جاتا ہے۔ ایسی دیواروں کو خوبصورت بنانے کیلئے متعدد مرتبہ مہم چلائی گئی اور ان پر کام بھی کیا گیا۔ ایسے ہی طالب علم اگر پلوں پر بھی تھوڑی محنت کر لیں تو ہمارے ہاں تو یہ بہت کم ہیں جس سے شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا اور ثقافت بھی پروموٹ ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں:  114سالہ امریکی شہری کی صحت کا راز۔4غذائیں
پلوں کے پلروں پر مختلف جانوروں کی تصاویر بنائی جارہی ہیں

ہمارے ہاں پلوں کی تعداد تو بہت کم ہے لیکن گندی اور ٹوٹی پھوٹی دیواروں کی تعداد بہت زیادہ ہے ان میں سرکاری اور غیر سرکاری دونوں طرح کی املاک شامل ہیں۔ اگر حکومت پرائیویٹ سیکٹر سے مل کر سٹوڈنٹس کو یہ کام سونپ دے تو یقین کیجئے یہ ساری دیواریں بھی خوبصورت ہو جائیں گی اور ہماری تہذیب و روایات کا بغیر خرچہ کیے پرچار بھی ہو جائے گا اورساتھ میں سٹوڈنٹس کو عملی کام کرنے کا موقع بھی مل جائے گا۔