Nargasi Chikan Plaio

نرگسی پلاؤ

EjazNews

نرگسی پلائو انتہائی مزیدار ڈش ہے۔ لیکن بنانے میں تھوڑی احتیاط کے ساتھ ساتھ محنت کی ضرورت بھی ہوتی ہے۔ یہ پلائو کھانے کے ذائقہ کو دوبالا کرنے والا ہے۔ تو اس کے پکانے کیلئے آپ کو چاہیے ۔آدھا کلو چاول،ایک کلوگوشت (یہ آپ کی مرضی پر منحصر ہے کہ آپ چکن کو استعمال کرنا چاہتی ہیں بیف یا مٹن ۔ گوشت جون سا بھی لیں اس کے ٹکڑے مناسب کروالیںبہت چھوٹے بھی نہ ہو ں اور بہت بڑے بھی نہ ہوں۔ ایک کھانے کا چمچ ثابت گرم مصالحہ، چکن ۔ایک عدد تیز پتہ ، آدھا چائے کا چمچ کالا زیرہ، ثابت گرم مصالحہ دو کھانے کا چمچ، ادرک لہسن دو چائے کے چمچ، چار عدد انڈے ،دہی ایک کپ، چار عدد درمیانی سائز کے پیاز، گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ پسا ہوا،کالی مرچ ایک چائے کا چمچ، نمک حسب ذائقہ، آدھا کپ دودھ، کیوڑا ایک چائے کا چمچ، زعفران آدھا چائے کا چمچ تیل تین چوتھائی کپ۔ یہ سارا سامان لینے کے بعد اب اس کو پکانے کی طرف آتے ہیں۔
تو اس کو پکانے کیلئے آپ نے چاول بھگو لینے ہیں کچھ دیر بعد ایک پتیلی میں چاولوں کو ثابت گرم مصالحہ، تیز پتہ اور کالا زیرہ کے ساتھ تین کنی پر اُبال لیں اور ایک کنی رہنے دیں۔گوشت کو دو کپ پانی میں ابال لیں۔پھر ایک پتیلی میں تیل ڈال کر ایک کھانے کا چمچ ثابت گرم مصالحہ، ادرک لہسن کا پیسٹ، تھوڑا سا پانی، چکن اور انڈے ڈال(انڈے ابال کر ڈالنے ہیں) کر پانچ منٹ فرائی کر لیں۔اب چولہے کو بند کر دیں پھر ایک پیالے میں دہی، پیاز (برائون کر کے)، پسا گرم مصالحہ، کالی مرچ اور نمک ڈال کر پتیلی میں مکس کر لیں۔اب چاولوں کو پتیلی میں ڈال دیں۔اب دودھ میں کیوڑا اور زعفران ڈال کر مکس کرلیں اور اس کو چاولوں کے اوپر ڈال دیں۔اب چولہے کو جلا دیں اور پانچ منٹ کے لیے آنچ کو تیز کر دیں اور اس کے بعد آنچ کو ہلکا کر دیں اور جب پک جائے تو اس کو بیس منٹ کے لیے دم پر رکھ دیں۔پھر اس کو مکس کریں اور ڈش آؤٹ کرکے سرو کریں۔

یہ بھی پڑھیں:  قیمہ یخنی پلاؤ