kofta-pulao

کوفتہ پلاؤ

EjazNews

کوفتہ پلائو مزیدار ڈش ہے جو آپ کے کھانے کی تمنا کو بڑھا دیتی ہے۔ تو کوفتہ پلائو بنانے کیلئے آپ کو چاہئے ایک کلو چاول، آدھا کلو باريک قیمہ ، ادرک اور لہسن آدھ چھٹانک، آٹھ عدد الائچی ،دار چینی دو انچ دو عدد، چھ عدد سرخ مرچ ، بیسن حسب ضرورت ، اپک پائو پياز، تین ماشے زعفران،دودھ آدھا پائو ، آئل ڈیڑھ پائو، خشخاش اور نمک حسب ذائقہ۔
چلیے اب سامان لینے کے بعد اس کو پکانا شروع کرتے ہیں تو اس کو پکانے کیلئے قيمہ میں آدھا گرم مصالحہ، دو عدد سرخ مرچ ،باریک پسا ہوالہسن ،باریک پسا ہواادرک ،حسبِ ذائقہ نمک ،بیسن اور خشخاش ملا کر کوفتے بناليں، جب کوفتے بن جائیں تو آئل میں سرخ کرکے چھوڑ دیں،
آئل کو دوسری دیگچی میں چڑھا کر نصف پياز کو لچھے دار کتر کر براؤن کرکے نکال لیں، پسے ہوئے مصالحہ کو تھوڑے سے پانی میں مکس کر کے آئل میں ڈال دیں، ساتھ حسبِ ذائقہ نمک بھی ڈال دیں۔جب پانی خشک ہوجائےتو کوفتے ڈال لیں، ايک پائو پانی کا اور اضافہ کرليں، پانی خشک ہونے پر اتار ليں، ايک دیگچی میں دو کلو پانی ڈال کر گرم مصالحہ اور چائے کے دو بڑے چمچ نمک ڈال کر آگ پر رکھیں، جب پانی کھولنے لگے چاول دھوکر ڈال دیں، اور ايک کنی باقی رہنے پر چاول اتار کر کپڑے میں چھان کر پانی نکال لیں، پھر چاولوں کودیگچی ميں ڈال کرتیار شدہ کوفتوں کو ڈال دیں۔زعفران چھڑک کر چاولوں کو چاروں طرف سے کوفتوں کے اوپر رکھ دیں، پھر پائو بھر دودھ کے چھینٹےدے کر سر پوش رکھ کر اوپر تلے انگاروں پر رکھ دیں، آدھ گھنٹے بعد ڈش میں نکال کر براؤن پیاز چھڑک دیں، کوفتہ پلاؤ تیار ہے۔اب اس کو سرو کریں لیکن اس ڈش کے ساتھ ضروری ہے کہ آپ نے ساتھ میں دہی اور پودینہ کی چٹنی کا بھی اہتمام کیا ہو۔ ذائقہ دوبالا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:  مدراسی بالٹی مچھلی