tikka botti

تکا بوٹی

EjazNews

تکا بوٹی بنانے کیلئے آپ کو گوشت ایک کلو چاہیے (گوشت مچھلی والی سائیڈ کا ہو) ، لہسن آٹھ جوئے، دھنیا پسا ہوا چائے کا ایک چمچہ، سفید زیرہ ایک چمچہ، ادرک آدھی چھٹانک ،سب گرم مسالے پسے ہوئے ایک چمچہ، گھیا یک چھٹانک ، سرکہ ایک پیالی، اجوائن ایک چٹکی، دہی آدھ پائو، لونگیں دو ، دارچینی ایک ٹکڑا، لیموں ایک عدد اور نمک و لال مرچ پسی ہوئی حسب ذائقہ۔
اب اس کو پکانے کیلئے گوشت کے ٹکڑوں پر نمک اور پسا ہوا لہسن لگا کر سرکے میں ڈبو کر رکھ دیں۔ ایک سے دو گھنٹے تک پڑے رہیں۔ دیگچی میں تین پیالی پانی ڈالیں۔ اس میں لونگیں اور دار چینی ڈال کر گوشت کے ٹکڑے ابال لیں۔ جب ادھ گلے ہو جائیں تو پانی خشک کر کے اتارل یں ۔ دہی پھینٹ کر اس میں ادرک، دھنیا، لال مرچ، نمک، زیرہ، اجوائن، اور گرم مسالا (تمام مسالا پسا ہوا)ملا دیا جائے۔ گوشت کے ادھ گلے ٹکڑوں کو ٹھنڈا کر کے ان پر یہ مسالا اچھی طرح مل دیا جائے (جذب کرنے کی کوشش کی جائے ) ۔ پھر ان ٹکڑوں کو سیخ پر لگا کر دہکتے کوئلوں پر سینکیں۔ سینکتے وقت ان اوپر ذرا ذرا سا گھی ٹپکاتے جائیں۔ سرخ ہونے پر اتارلیں، لیموں کا عر ق نچوڑ کر ان میں ذر سا پانی ڈال دیا جائے۔ اس میں سلاد کے پتے ترکر کے ڈش میں سجا دئیے جائیں۔ان پر تکے رکھ دئیے جائیں۔ اوپر مولی کا کدوکش ، گاجر کا کدو کش ، پیازکے لچھے، ٹماٹر کے قتلے، آلو تلے ہوئے اور گوبھی کے پھول تلے ہوئے رکھ کر کھانے کو پیش کریں۔ دہی میں پودینے کی چٹنی لذت کو دوبالا کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:  قیمہ اورلیموں