hasan ali

ایک اور انڈین بھابھی

EjazNews

فاسٹ بولر حسن علی اور بھارتی لڑکی شامیہ آرزوکی شادی پوری میڈیا کی زینب بنی ہوئی ہے۔ ایک صاحب نے تو 20اگست کو ان کا نکاح کنفرم ہونے کی اطلاعات بھی جاری کر دی ہیں۔اور فائیو سٹار ہوٹل کی بکنگ بھی کی جاچکی ہے۔ دبئی سے شروع ہونے والی محبت اب رشتہ ازدوا ج میں بدلنے جارہی ہے۔ شامیہ آرزو کا تعلق بھارتی ریاست ہریانہ سے بتایا جارہا ہےجبکہ حسن علی کے قریبی حلقوں نے اب بات کی تصدیق کر دی ہے کہ ان اور شامیہ کی شادی کی بات چیت چل رہی ہے۔ شامیہ نے انگلینڈ میں انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کی، وہ والدین کے ساتھ دبئی میں مقیم ہیں ۔
اس سے پہلے بھی پاکستان کے تین کرکٹر انڈیا میں شادیاں کر چکے ہیں ۔ظہیر عباس، محسن حسن خان اور شعیب ملک نے انڈین خواتین سے شادی کی تھی

یہ بھی پڑھیں:  آئینی معاملے میں ضرورت پڑی تو پارلیمنٹ بھی جا سکتے ہیں :وزیر اطلاعات