khoia sawian

کھوئے کی سویاں

EjazNews

یہ سویاں بھی ویسے ہی پکائی جاتی ہیں جیسے دوسری سویوں کو پکایا جاتا ہے بس اس میں کھوئے کا اضافہ کر کے اس کے ذائقہ کو بڑھایا جاتا ہے۔ تو کھوئے والی سویاں پکانے کیلئے آپ کو چاہئے ڈیڑھ پاؤ کھویا،سویاں ایک کلو ، بالائی آدھ کلو ، دودھ آدھ لیٹر ،ایک کلو چینی، ایک بڑا چمچ کیوڑا، ایک چھٹانک بادام ، کشمش آدھی چھٹانک ، تین عدد لونگ،پسی ہوئی زعفران آدھی چٹکی، چند ایک سبز الائچیاں ، حسب ضرور تیل کا استعمال کریں۔
ترکیب:ایک برتن میں تیل کو گرم کریں اور اس میں لونگ اور سبز الائچیاں ڈال کر بھون لیں۔ سویوں کو بھی بادامی رنگت آنے تک بھونیں۔ ان پر دودھ ڈالیں اور مدہم آنچ پر پکنے دیں، سویاں پک جائیں تو بالائی اور کھوئے کوملا کر پھینٹیں اور سویوں میں شامل کر دیں۔مزیدار کھویا سویاں تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  قلاقند