hareem faroqi

ہیر مان جا

EjazNews

ہیر آج کل بہت مصروف ہیں اور ہوں بھی کیوں نہ یہ ہیر 2019ء کی ہیں کوئی پرانے زمانے کی ہیر نہیں ہیں ۔ عیدالاضحی قریب آرہی ہے اور فلموں کی پروموشن کیلئے سب اپنے تئیں پورا زور لگا رہے ہیں ۔ پاکستانی سینما ہمیشہ سے ہیر سے متاثر رہا ہے (یہ لوک کہانیوں والی ہیر ہے جس سے سینما متاثر رہا ہے)۔ ہماری 2019ء کی ہیر تو ہیوی بائیک بھی چلا لیتی ہے، اور خوبصورت سیلفیوں کے ساتھ ساتھ بہترین ڈانس بھی کر لیتے ہیں اچھی انگلش کے ساتھ برجستہ جملوں کی ادائیگی میں مہارت رکھنے والی ہیر اس مرتبہ پاکستانی سینمائوں میں عیدالاضحی کے موقع پر آرہی ہیں۔

اس مرتبہ سینما کے متوالوں کو نئی ہیر ملنے کی بڑی توقع ہے۔ ساٹھ کی دہائی میں ہیر نے صرف ملک میں نہیں بلکہ بیرون ملک بھی دھوم مچائی تھی اور اس کردار کو امر کر دیا تھا۔ پنجابی ڈیل ڈول والی فردوس تو پنجاب کی حقیقی ہیر بن گئی تھیں۔ اب 2019ء والی ہیر حریم فاروقی دل کی دھڑکنوں کو کتنا تیز کر سکتی ہیں یہ تو سینما میں جا کر ہی اندازہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:  اللہ جھوٹی خبریں پھیلانے والو ں کو ہدایت دے