imran-khan-Speech

سب جانتے ہیں اسلام کے نام پر سیاست کون کرتے ہیں:وزیراعظم

EjazNews

وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر مدینہ کی ریاست کے بارے میں اپنے خیالات کی وضاحت کی ہے۔ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتوں کو مکمل تحفظ فراہم کریں گے۔ انکا کہنا تھا جب میں نے اقتدار سنبھالا اور مجھے پتہ چلا کہ کرتار پور میں سکھوں کا مقدس مقام ہے جس کو وہ دیکھنے کیلئے دور بینوں کا سہارا لیتے۔ میں نے اس راہداری کو کھول دیا۔گرونانک کے جنم دن پر بھی تمام سہولتیں دیں گے۔ انہوں نے تمام اقلیتوں کا نام لے لے کر اس بات کو واضح کیا کہ ہم ہر طرح کی سہولتیں بہم آپ کو پہنچائیں گے۔

وزیراعظم نے اپنی تقریر میں اس بات کی بھی وضاحت کی کہ میں نے مدینہ کی ریاست کا نعرہ اقتدار میں آنے کے بعد لگایاجبکہ لوگ جانتے ہیں اسلام کے نام پر سیاست کون کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  بنگلہ دیش نے ورلڈ کپ2019ءکیلئے ٹیم کا اعلان کر دیا