beef-pasanday

سٹیم پسندے

EjazNews

آج میں آپ کو پسندے سٹیم کر کے پکاناسکھانے جارہی ہوں تو اس کیلئے آپ کو چاہیں ایک کلو پسندے، پسی ہوئی خشخاش ایک چائے کا چمچ، پسی ہوئی جاوتری چائے کا چمچ، میٹھا سوڈا آدھا چائے کا چمچ، پسا ہوا سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ، پسی ہوئی کالی مرچ ایک کھانے کا چمچ، پسی ہوئی چھوٹی الائچی تین عدد، نمک حسب منشاء، پسی ہو ئی لال مرچ حسب ذائقہ، دہی ایک کپ ۔
سارا سامان لینے کے بعد اب ہم پکانے کی جانب آتے ہیں تو ایک کپ میں دہی لیں اور اس میں باریک پسا ہوا سفید زیرہ، خشخاش، کالی مرچ، جاوتری، چھوٹی الائچی اورمیٹھا سوڈاملا دیں۔ اس تیار شدہ پیسٹ کو پسندوں پر اچھی طرح لگا دیں اور 15سے 20منٹ لگا رہنے دیں۔ ایک برتن میں ڈال کر اس کو چولہے پر رکھ دیں اور جب پانی ابلنے لگے تو اس پر ایک چھلنی رکھ دیں اور اس چھلنی پر پسندوں کی تہہ لگا دیں اور اسے ڈھک دیں۔ 15منٹ بعد چھلنی سے ڈھکنا ہٹا کر ان کو پلٹیں اورپھر پندرہ منٹ کے لئے رکھ دیں اس کے بعد پلیٹ میں نکال لیں ۔اب اسے پودینہ اور دہی کی چٹنی کے ساتھ صرف کریں۔ (یہ سٹیم کرنے کا ہمارا روایتی طریقہ ہے جن کے پاس سٹیم کی جدید سہولت موجود ہے وہ اس سے فائدہ اٹھا سکتی ہیں)

یہ بھی پڑھیں:  گوشت دلبہار