muton palio

مٹن یخنی پلاؤ

EjazNews

آج میں آپ کو مٹن پلائو بنانا سکھا رہی ہوں ۔ مٹن پلائو بنانے کیلئے تھوڑ ے سے کچھ زیادہ دھیان سے پکانا پڑے گا کیونکہ اس پر سے آپ کا دھیان گیا تو سمجھ لیجئے ذائقہ بھی کہیں اڑ گیا۔ تو سب سے پہلے آپ کو اس کیلئے چاہیے آدھا کلو مٹن، 150گرام گرم مصالحہ، چار جوئے لہسن، دو عد پیاز، لہسن ادرک کا پیسٹ ایک ایک کھانے کا چمچ،سات عدد سبز مرچ نمک حسب ذائقہ، ایک کھانے کا چمچہ املی، تین پائو چاول، ایک چائے کا چمچ جاوتری، کالی مر چ، ثابت دھنیا،دار چینی، ثابت زیرہ، بادیان کا پھول ،کالی مرچ ایک ایک کھانے کا چمچ، ایک چائے کا چمچ سونف،لونگ، تیزپات ایک عدد، دہی ایک پیالی اور ایک کیوڑہ ایک چائے کا چمچ۔
اب اس کو پکانے کی باری آتی ہے۔ تو اس کو پکانے کیلئے آپ نے سب سے پہلے آپ نے مٹن سے یخنی بنا لینی ہے۔ اس کے بعد ایک باؤل میںچاول لیں اور اس میں پانی ڈال کر بائیس سے پچیس منٹ تک بھگولیں ۔اب ایک ململ کے کپڑے میں ثابت دھنیا ،ثابت زیرہ،بادیان کا پھول ،سونف ،کالی مرچ ،دار چینی ،لونگ اور تیز پات ڈا ل کر ایک پوٹلی بنا لیں ۔ایک پین میں پانی لیں اوراس میں گرم مصالحے کی پوٹلی ،مٹن ،پیاز ، لہسن اور ادرک ڈال کر بندکر دیں اور پندرہ منٹ تک دم دیں (یخنی تیار ہے )۔اب ایک پین میں تیل لیں اوراس میں پیاز ڈال کر براؤن کر لیں اور ایک منٹ تک دم دیں ۔اب اس میں پانی ڈال کرایک منٹ دم دے کر اس میں ادرک لہسن پیسٹ اورسبز مرچ ڈال کر اچھی طرح ہلا لیں ۔اب اس میں تیار کیا ہو امٹن ،گرم مصالحہ ،دہی اورنمک ڈال کر ہلا لیں اور مٹن یخنی ڈال کر تین سے پانچ منٹ تک دم دیں ۔اب اس میں املی ڈال کر مکس کر لیں اور بھگوئے ہوئےچاول اس میں ڈال کر اچھی طرح ہلالیں ۔اس کے بعد اس میں جاوتری پاؤڈر ،سبز مرچ کیوڑہ اورپانی ڈال کر پندرہ منٹ تک دم دیں ۔لیجئے مزیدار مٹن یخنی پلاؤ تیار ہے ۔اب اس کو دہی کی چٹنی کے ساتھ صرف کریں۔

یہ بھی پڑھیں:  بیکڈ سپیگھٹی، پران اینڈ ویجی ٹیبل