imran-khan-Speech

قوم سے ٹیکس اور پیسہ اکٹھا کریں گے اور قوم پر خرچ کریں گے،جلد عظیم ملک بن کر سامنے آئے گا:وزیراعظم عمران خان

EjazNews

وزیراعظم عمران خان امریکہ کا تین روزہ دورہ کر کے وطن واپس پہنچ چکے ہیں۔اسلام آباد پہنچنے پر تحریک انصاف کے کارکنوں اور قیادت نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اسلام آباد ائیرپورٹ پر پی ٹی آئی کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی جو اپنے قائد کا استقبال کرنے کے لیے کئی شہروں سے ریلیوں کی صورت میں آئے تھے۔وزیراعظم نے استقبال کےلئے آئے ہوئے کارکنوں کا شکریہ ادا کیا۔ ائیر پورٹ پر انہوںنے میڈیا سے گفتگو بھی کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ ایسا لگتا ہے جیسے میں ورلڈ کپ جیت کر آرہا ہوں ، ان کا کہنا تھا کہ میں اپنی قوم کو کبھی مایوس نہیں کروں گا کیونکہ نہ خود کسی کے سامنے جھکا ہوں اور نہ ہی اپنی قوم کو کسی کے سامنے جھکنے دوں گا۔ان کا کہناتھا ایک سال لگا ہے ملک کو سنبھالنے میں، ائیر پورٹ پر ان کا کہناتھا کہ میں نے امریکہ اور دیگر مغربی ممالک سے کہا ہے کہ چوروں اور لٹیروں نے جو پاکستان سے رقم لوٹی ہے اس کو واپس لانے کیلئے ہماری مدد کریں۔
ان کا مزید کہنا تھا چور اور ڈاکو حکومت نہ کرتے تو یہ ملک ایک عظیم ملک بن چکا ہوتا لیکن اب ہم نے اداروں کو ٹھیک کرنا ہے جو ان ڈاکووں نے تباہ کردئیے ہیں۔ پاکستان کومشکل حالات میں چور اور ڈاکوو¿ں نے ڈالا ہے لہٰذا ملک کا دیوالیہ کرنے والوں کو جب تک جیلوں میں نہیں ڈالیں گے اور احتساب نہیں کریں گے ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔ان کا کہنا تھا کہ اسی ملک سے پیسہ اکٹھا کرکے ہسپتال بنائیں گے، اسی قوم سے ٹیکس اور پیسہ اکٹھا کریں گے اور اسی قوم پر خرچ کریں گے، جلد ہی ہمارا ملک ایک عظیم ملک بن کر سامنے آئے گا۔
ان کے استقبال کیلئے کارکنوں کی ایک بڑی تعداد کےساتھ ساتھ پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت بھی موجود تھی۔

یہ بھی پڑھیں:  پاکستانی خواتین نے بنگلہ دیش سے پہلا ون ڈے جیت لیا