Mohsin abbas hadir

محسن عباس مذاق رات سے فارغ، عدالت سے عبوری ضمانت منظور

EjazNews

اداکار و گلوکار محسن عباس حیدر کی اہلیہ فاطمہ سہیل نے سوشل میڈیا کے ذریعے سے ان پر گھریلو تشدد اور شادی شدہ ہونے کے باوجود افیئرز چلانے کا الزام عائد کیا تھا، جس کے بعد تھانہ ڈیفنس میں محسن کیخلاف ایف آئی آر درج ہوئی ۔
ایف آئی آر میں محسن کی اہلیہ فاطمہ نے اپنے شوہر پر الزام لگاتے ہوئے بتایا کہ چار سال قبل محسن کا رویہ ان کے ساتھ کافی خراب ہونا شروع ہوگیا تھا اور وہ متعدد مواقع پر ان سے بہت بری طرح پیش آتے تھے، محسن کا کسی اور خاتون کے ساتھ افیئر بھی ہے۔محسن نے مجھ سے مطالبہ کیا تھا کہ میں اپنے گھر والوں سے پیسے لے کر ان کے پاس جاؤں تاکہ وہ نیا کاروبار شروع کرسکیں، جس کے لیے میرے والد نے انہیں 50 لاکھ روپے بھی دئیے، کچھ عرصے بعد جب میں نے محسن سے اس رقم اور بزنس کے حوالے سے سوال کیا تو محسن نے میرے ساتھ بدسلوکی کی اور مجھے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور والدین سے مزید 50 لاکھ روپے لانے کامطالبہ کیا، جس کے انکار پر انہوں نے مجھ پر جسمانی تشدد شروع کردیا۔گزشتہ سال 26 نومبر کو میں نے محسن کو رنگے ہاتھوں پکڑا اور پوچھنے پر محسن نے ان پر حاملہ ہونے کے دوران تشدد کیا جس کے باعث میرے چہرے اور جسم پر چوٹوں کے نشان بھی آئے، باوجود یہ جانتے ہوئے کہ میں اس وقت حاملہ تھی۔ان کا کہناتھا رواں ماہ 17 تاریخ کو وہ جب ڈیفنس میں محسن کے گھر ان سے پیسوں کا مطالبہ کرنے گئیں تھیں کیونکہ وہ علیحدہ ہونے کا فیصلہ کرچکی تھیں۔اس موقع پر محسن نے ان پر تشدد کیا اور وہ ان پر گولی چلانے والے ہی تھے، لیکن اپنے بھائی کی مدد سے وہ وہاں سے باحفاظت نکل سکیں۔انہوں نے اپنی میڈیکل رپورٹ بھی جمع کروائی اور پولیس سے مطالبہ کیا کہ وہ محسن کے خلاف سخت کارروائی کریں اور ان کی رقم کی برآمدگی کو یقینی بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں:  جنون گروپ کا نیا نغمہ شائقین کرکٹ میں نیا جوش جگا رہا ہے

دوسری جانب اداکارمحسن عباس کی عبوری ضمانت لاہور کے ایڈیشنل سیشن جج تجمل شہزاد نے منظور کی ہے۔ 50ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض یہ ضمانت منظور کی گئی ہے۔ اورپولیس حکام کو محسن کی گرفتاری سے روک دیا گیا ہے۔یہ عبوری ضمانت 5اگست تک ہے ۔
عدالت نے تھانہ ڈیفنس پولیس سے اداکار کے تشدد کے معاملے کی مکمل رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 5 اگست تک ملتوی کردی۔

نامور اداکار و گلوکار محسن عباس حیدر کے کیرئیر میں یوں تو بہت سے ڈرامے اور کچھ فلمیں بھی ہیں، دنیا ٹی وی کے شو ‘مذاق رات کی ابتداء سے ہی وہ اس پروگرام کا حصہ رہےہیں تاہم چینل نے اداکار سے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔ چینل نے یہ قدم محسن عباس حیدر کی جانب سے اہلیہ پر مبینہ تشدد کا واقعہ سامنے آنے کے بعد اٹھایا۔اب جب تک وہ اپنی بے گناہی ثابت نہیں کرتے اس وقت تک کیلئے چینل انتظامیہ نے ان سے لاتعلقی کر لی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  سپر ہیرو سیزیز: کیپٹن مارول نے نیا ریکارڈ قائم کر لیا