twaf kaba

طواف کی حکمت

EjazNews

طواف عبادت الٰہی کا ایک خاص طریق ہے جیسا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
ترجمہ: طواف اورس عی اور رمی جماریہ سب کا م اللہ تعالیٰ کو مختلف طریقوں سے یاد کرنے کے لئے مقرر کئے گئے ہیں۔
جس طرح نماز ، روزہ ذکر الٰہی کا ایک طریقہ ہے۔ طواف بھی یاد الٰہی کا ایک طریقہ ہے۔ اس میں بہت سے فائدے ہیں۔
(۱) تعبد الٰہی یعنی امتثال امرو اتباع سنت کا ثواب
(۲) طواف کا مخصوص ثواب جن کا بیان حدیثوں میں آیا ہے جس کو تم پڑھ چکے ہو۔
(۳) اس سے ریاضت حاصل ہوتی ہے لہٰذا اس میں یہ مصلحت ہے کہ انسان ایک ہی کام کرتے کرتے گھبرا جاتا ہے۔
اسی لئے عبادت کے مختلف طریقے کر دئیے گئے ہیں تاکہ جو کام آسان ہو وہ کرے۔ طواف میں بھی عبادت کا ایک طریقہ ہے کہ چل پھر کر اور چکر لگا کر خدا کی عبادت بجا لائے۔ خدا بھی خوش ہو اور جسمانی ورزش ہو جائے اس ورزش کے لئے ایک خاص جلگہ مقرر کی گئی ہے تاکہ اسلامی مساوات اور تنظیم عبادت کا سیاسی اصول قائم رہے اور اس سے محبت الٰہی کا اظہار بھی مقصود ہے جس طرح ایک عاشق اپنے معشوق کے گھر کے آس پاس پھرتا رہتا ہے کہ شاید اس کا دیدار ہو جائے۔ اسی طرح مومن بھی اللہ کی محبت میں اس کے گھر کا چکر لگاتا ہے تاکہ اس کی خوشنودی حاصل ہوجائے۔

یہ بھی پڑھیں:  مقام ابراہیم علیہ السلام