شاہی شیر خورما ایسی ڈش ہے جو تھوڑے وقت میں آسانی سے تیار ہو جاتی ہے اور یہ کھانے بعد آپ کے میٹھے میں ذائقہ کو بھی بڑھا دیتی ہے۔ شاہی شیر خورما بنانے کیلئے آپ کو دو لیٹر دودھ ، گھٹیلی نکال کر ایک پائو کھجوریں ،5کھانے کے چمچ کھوپرا پسا ہوا، بادام ،پستہ پانچ کھانے کے چمچ ، الائچی۔ایک چائے کا چمچ، ایک کھانے کا چمچ کیوڑا، 50گرام سویاں، حسب ضرورت شکر،ایک کھانے کا چمچ گھی ۔ ان چیزوں کے بعد اب آتے ہیں پکانے کی طرف۔
کھجوروں کو گھٹلیاں نکال کر بار یک باریک کاٹ لیں اور اس کے بعددودھ میں کھجوروں کو پکا کر گلا لیجیے۔پھر تیل میں سویاں بھون کر انہیں کھجور والے دودھ میں ڈال دیں۔گرم پانی میں ڈال کر بادام اور پستہ کے چھلکے اتار لیں اور اس کے بعد شکر ،بادام ،پستہ اور کھوپرا شامل کریںاور درمیانی آگ پر پکائیں۔جب تھوڑا گاڑھا ہونے لگے تو الائچی ڈال لیں۔جب پک کر ٹھنڈا ہو جائے تو کیوڑا چھڑک لیںاور اس کے بعد اگر ٹائم ہو تو اسے آدھے گھنٹے کیلئے فریزر میں رکھ کر ٹھنڈا ہونے کا بھرپور موقع دیں ۔ ٹھنڈک کے بعد اس کے ذائقہ میں بہتری آجائے گی۔
