مارول سٹوڈیو دنیا کو بچانے والے ہیرو بنانے میں مصروف ہے اور اس کے ہیرو دنیا بھر سے کمائی کر کے مارول سٹوڈیو کی جھولی میں پھینک رہے ہیں۔
جیمز کیمرون فلمی دنیا کے وہ بادشاہ ہیں جو جب بھی کچھ کرتے ہیں کمال کرتے ہیں، چاہے ٹائی ٹینک کی صورت میں ہو یا پھر اوتار کی۔ ان کی ہر فلم پہلے سے زیادہ بزنس بھی کماتی ہے اور وہ دنیا کو ایک نئی سمت بھی دکھاتے ہیں۔ جیمز کیمرون کی فلمیں دنیا بھر کی کامیاب ترین فلمیں ہیں اور ان کی فلمیں ایسی نہیں کہ جن کے بنانے کے پیچھے کوئی مقصد نہ ہو وہ دیکھنے والوں پر گہرے تاثرات چھوڑ کر جاتی ہیں۔
ویسے تو جیمز کیمرون کی فلمیں خود اپنا ریکارڈ توڑتی رہی ہیں لیکن اس دفعہ یہ کریڈٹ ایوینجر اینڈ گیم نے حاصل کر لیا ہے اور دنیا کی کامیاب ترین بزنس کے لحاظ سے ایوینجرز اینڈ گیم بن گئی ہے۔ ایوینجرز نے دنیا بھر کے باکس آفسوں سے 2.790بلین ڈالرز کما لیے ہیں۔
اس سے قبل جیمزکیمرون کی دونوں فلمیں نمبر ون اور نمبر ٹو پر تھیں یعنی ٹائی ٹینک اور اوتار اب ان دونوں کا ریکارڈ توڑ کر ایوینجرز اینڈ گیم پہلے نمبر پر آگئی ہے۔