goet

فرائی کیا ہوا گوشت

EjazNews

تلا ہوا گوشت پکانے کیلئے آپ کو تین پائو مچھلی کا گوشت (ایک انچ لمبے اور آدھ انچ موٹے ٹکڑے کٹوائیں)، پیاز آدھ پائو، ٹماٹر آدھپائو، انڈے چار ، سرکہ ایک پایلی، گرم مسالات پسا ہوا چائے کے دو چمچے، زیرہ ایک چٹکی اور ادرک آدھی چھٹانک ، لال مرچ پسی ہوئی اور نمک حسب ذائقہ لہسن چھ جوئے، پسے ہوئے۔
چلیں اب گوشت کو تلنا شروع کر تے ہیں۔ گوشت کے ٹکڑے دھو کر ان پر نمک، لال مرچ، گرم مسالا اور لہسن اچھی طرح مل دیں اور ایک پیالی سرکے میں ڈبو دیں۔ ایک سے دو گھنٹے تک پڑا رہنے دیں۔ ایک دیگچی میں گھی کڑ کڑائیں۔ اس میں زیرہ اور ادرک کتر کر تل لیں۔ پیاز لچھے دار کاٹ کر سرکہ میں ڈبو دیں اور بعد میں تل لیں۔ثابت ٹماٹر اسی گھی میں تل کر نکال لیں۔ اب گوشت کے ٹکڑے ڈال کر تلتے جائیں۔ بادامی رنگ ہونے پر نکال لیں۔ سرخ نہ ہونے دیں، سر کے میں تھوڑا پانی ڈال لیں اور اس میں سلاد کے پتے بھگو کر ڈش میں قرینے سے سجا دیں۔ ان پر گوشت کے قتلے رکھیں۔ قتلوں پر تلی ہوئی پیاز اور انڈے (اُبال کر اور کاٹ کر )رکھ دیں۔ آلو اور مٹر بھی تل کر رکھے جاسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  لنکن چکن کری