سویوں کی کھیر

سویوں کی کھیر

EjazNews

کھانے کے بعد سویٹ ڈش مشرقی روایات کا حصہ ہے۔ تو اس مشرقی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے میں آپ کو بنانا سکھارہی ہوں آج سویوں کی کھیر۔ مشکل نہیں ہے بس تھوڑا سی توجہ مانگتی ہے۔ تو اس کے بنانے کیلئے آپ کو جن اجزاء کی ضرورت ہے وہ درج ذیل ہیں۔ تو آدھا کلو دودھ، ایک کپ سویاں ، ایک عددچاندی کا ورق ، چار عدد ثابت سبز الائچی ، ایک چائے کا چمچ کیوڑہ واٹر ، چار سے پانچ چمچ چینی (اگر آپ سویٹ ڈش میں میٹھا تیز ر کھنا چاہتی ہیں تو اس کو بڑھایا بھی جا سکتا ہے)، دس عدد بادام کی گریاں، میوے حسب ضرورت ، پستہ ۔حسب ضرورت (اگر ڈالنا چاہیے)۔
تو آئیے اب اس کو پکانا شروع کرتے ہیں۔دودھ کو چینی کے ساتھ ابال لیں، دودھ اور چینی کے آمیزے میں سویوں کو ڈالیں، ساتھ ہی الائچی شامل کریں۔جب دودھ ہلکا گاڑھا ہوجائے تو اس میں کیوڑہ ڈالیں ۔ اب کٹے میوجات اور چاندی کے ورق سے گارنش کرلیں۔لیجئے آپ کی سویوں کی کھیر تیار ہے ۔ بس اس کو ٹھنڈا کرنے کیلئے کوئی آدھ گھنٹہ تک فریزر میں رکھ دیں تو اس کا مزہ بڑھ جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:  بیسن کا حلوہ