لاہور میں 17گھنٹے تک بارش ہوتی رہی۔ یہ بارش بیچ میں کچھ وقفے بھی دیتی رہی لیکن یہ بارش لاہور کے سیوریج نظام کی کلی کھول گیا کہ یہاں پر بارش کے بعد کیا حال ہوتا ہے۔ سابق وزیراعلیٰ بھی ایسے موسم میں اور بارشوں میں عموماً سڑکوں پر نظر آتے تھے لیکن ان کے سڑکوں پر آنے کے باوجود لاہور کا سیوریج نظام آج اپنا آپ دکھا گیا۔ موجودہ وزیراعلیٰ بھی اپنی گاڑی میں راہگیروں کو لفٹ دیتے رہے اور شہر کاجائزہ لیتے رہے کاش وہ ان بارشوں کے بعد شہر کے سیوریج نظام کی بہتری کیلئے ایک میٹنگ بلا کر اس سسٹم میں بہتری لے آئیں تاکہ اگلے برس پانی نہ کھڑا ہو



