super star

مائر ہ خان سپر سٹار بننے آرہی ہیں

EjazNews

مائرہ خان کی نئے آنے والی فلم سپر سٹار بھی عید کی فلموں کی دوڑ میں شامل ہو گئی ہے۔ اس کا ٹریلر ریلیز ہونے کے بعد فلم کی ریلیز کا انتظار شروع ہو گیا ہے۔ ٹریلر کو دیکھ کر فلم کو دیکھنے کو دل ضرور چاہتا ہے، یہ کہانی بظاہراً ایک لڑکی نور(مائرہ خان) اور سمیر(بلال اشرف) کے گرد گھومتی نظر آتی ہے، شوبز کی رنگینیوں میں رنگی ہوئی ہے فلم سپر سٹار۔ مائرہ خان کی خوبصورتی کے ساتھ ساتھ شاندار اداکاری کے مناظر بھی اس میں بھرپور نظر آئے ہیں۔ سینئر اداکارندیم کے ڈائیلاگ تو ٹریلر میں کچھ ہی تھے لیکن تھے اچھے۔

سپر سٹار کے سیٹ پر مائرہ خان اور بلال اشرف کی سیلفی

محمد احتشام الدین اس فلم کے ڈائریکٹر ہیں ،مومنہ اور درید کے پروڈکشن ہائوس کی یہ فلم ہے ۔ اس فلم میں مائرہ خان کے ساتھ ہیرو کا کر دار بلال اشرف کر رہے ہیں۔بلال اشرف اس سے پہلے جاناں، یلغار اور رنگریزا جیسی فلموں میں کام کر چکے ہیں۔ عید الاضحی کی دوڑ میں یہ تیسری پاکستانی فلم شامل ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  100ڈیجیٹل سٹارز میں تین پاکستانی بھی شامل