bhona goshat

بھنا ہوا گوشت

EjazNews

بھنا ہوا گوشت بنانا کوئی اتنا مشکل کام نہیں لیکن آسان بھی نہیں ہے۔ میں آپ کو ایک بات بتادوں کہ بھنا ہوا گوشت بنانے میں اگر تھوڑی سی کمی بیشی رہ جائے تو سمجھیں ذائقہ ہوا میں اڑ گیا ۔ تو ذائقہ برقرار رکھنے کیلئے ضروری ہے آپ میرے بتائے ہوئے طریقے پر عمل کریں۔ تو بھنے ہوئے گوشت کیلئے سب سے پہلے آپ کو جو سامان چاہئے اس میں ایک کلو گوشت، گھی آدھ پائو، پیاز آدھ پائو، لہسن چھ جوئے، ادرک پائو، ٹماٹر ایک پائو، پسا ہوا گرم مسالہ ایک چمچہ چائے کا۔ ہلدی آدھا چمچہ،چھ عدد ہری مرچیں، دہی آدھ پائو، زیہ ایک چٹکی اور ہمیشہ کی طرح لال مرچ اور نمک حسب ذائقہ۔
آئیے اب اس کو پکانا شروع کرتے ہیں تو پکانے کیلئے سب سے پہلے آپ کو گوشت دھو کر دیگچی میں ڈالنا ہے۔ آدھی پیاز اور لہسن پیس کر ڈا ل دیں، ادرک کترکر ڈال دیں۔ نمک، ہلدی، لال مرچ، گرم مسالا، ہری مرچ کاٹ کر ڈال دیں۔ تین پیالی پانی اور آدھ پائو دہی ڈال دیں۔ ہرا دھنیا (کترا ہوا )دو چمچے ڈال دیں۔ ڈھکنا مضبوطی سے بند کر کے ہلکی آنچ پر رکھ دیں۔ گوشت گل جائے اورپانی خشک ہو جائے تو اتار لیں۔ ایک دیگچی میں گھی کو اچھی طرح سے گرم کر لیں۔ اُس میں آدی پیاز کے لچھے باریک کتر کر تل لیں ۔ اس میں ٹماٹر ڈال دیں۔ ٹماٹر کا پانی خشک ہو جائے اور چھلکا گل جائے تو زیرہ ڈال کر بھونیں۔ اس کے بعد گوشت ڈال دیں اور اچھی طرح بھونیں۔ گوشت بھن جائے تواتار لیں۔اب اس بھنے ہوئے گوشت کو پودینے اور دہی کی چٹنی کے ساتھ پیش کریں ۔

یہ بھی پڑھیں:  مسمان بیف کری