انگلینڈ پہلی مرتبہ دنیائے کرکٹ کی ٹرافی فتح کرنے میں کامیاب

EjazNews

ورلڈ کپ 2019ءکے فائنل میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پہلے کھیلتے ہوئے میزبان ٹیم کو8وکٹوں کے نقصان پر 242رنز کا ہدف دے دیا تھا۔نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل 19، ہینری نکولز55، کین ویلیمسن 30، راس ٹیلر15، ٹام لاتھم47، جمی نیشم19، کولن ڈی گرینڈہوم16، مچل سینٹنر5، میٹ ہنری4، ٹرینٹ بولٹ نے ایک سکور بنا یا ۔ یوں نیوزی لینڈ نے فائنل کے میچ میں ہدف تو مناسب انگلینڈ کو دیا تھا لیکن اگر کسی کھلاڑی کی کارکردگی کو جانچنا ہو تو اس میگا ایونٹ میں ہینری نکولز کے علاوہ کوئی بھی قابل ذکر حد تک سکور کرنے میں کامیاب نہ ہو سکا۔

جبکہ انگلینڈ کی ابتدا تو اچھی نہ تھی کیونکہ جیسن روئےصرف 17سکور کر پویلین کو لوٹ گئے تھے۔ جیسن کے بعد جونی بیئراسٹواور جو روٹ نے ٹیم کو سنبھالا دیا۔انگلینڈ کی ٹیم میچ ہارتے ہارتے برابر کر گئی۔ اب خوش قسمتی یا بدنصیبی چلی گئی تھی سپر اوورز کی طرف۔

یہ بھی پڑھیں:  کرونا وائرس کے خلاف جنگ جیتنے کیلئے ہمارے پاس یہ دو طاقتیں ہیں،ایمان اور نوجوان: وزیراعظم

سپر اوورز میں انگلینڈ نے کیویز کو 16 رنز کا ہدف دیا تھا جو نیوزی لینڈ پورا نہ کر سکی۔ بیسٹ آف لک کیویزنیکسٹ ٹائم