heer man jan

بڑی عید پر بڑی فلمیں ریلیز ہونے جاری ہیں

EjazNews

بڑی عید پر انٹرٹینمنٹ کی دنیا دے رہی ہے۔ شائقین سینما کو دو بڑی فلموں کے تحفے ۔ پرے ہٹ لواور ہیر مان جا ۔مختلف کہانیوں پر مشتمل یہ فلمیں شائقین سینما کو بڑی عید پر انٹرٹینمنٹ کرنے کیلئے ریلیز کی جارہی ہیں۔ دونوں فلمیں پاکستان کے دو بڑے میڈیا گروپس کے تعاون سے ریلیز ہو رہی ہیں۔

paray hut love
پرے ہٹ لومیں مہمان اداکاروں کی بھی کافی انٹری ہے

پرے ہٹ لو عاصم رضا کی ڈائریکشن میں بنی ہے جبکہ اس کے پروڈیوسر شہریار منور ہیں۔یہ فلم محبت کے تاروں کے گرد گھومتی فلم ہے جس کا ٹریلر دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ اس میں مہمان اداکار بھی کافی ہیں اور انٹرٹینمنٹ بھی کافی ہے۔ بظاہراً ٹریلر دیکھ کر یہ شاندار فلم محسوس ہوتی ہے کیونکہ اس فلم کے ڈائیلاگ پر بھی زور دیا گیاہے اور شاندار لوکیشنز کے ساتھ ساتھ میوزک کی طرف بھی۔

ہیر مان جان اظفر جعفری کی ڈائریکشن میں بنی فلم ہے ۔ اس کی پروڈیوسر حریم فاروقی بذات خود ہیں جبکہ احمد علی نے اس کا میوزک دیا ہے۔ حریم فاروقی اس سے پہلے بھی کئی فلمیں بنا چکی ہیں اور ان کا ہر تجربہ پہلے سے مختلف ہوتا ہے لیکن ہوتا اچھا ہے۔اس فلم کا ٹریلر دیکھ کر لگتا ہے یہ فلم مزاح کے تڑکے سے بھرپور ہے اور سینما میں بیٹھے لوگ اس سے ضرور محظوظ ہو ں گے۔
یہ ساری باتیں تو ہم ٹریلر دیکھ کر رہے ہیں اصل کہانی کا اندازہ تو عید پر فلم کے لگنے کے بعد ہوگا کیونکہ ابھی تو ساری باتیں سی ڈی پر بنے ٹائٹل کو دیکھ کر ہورہی ہیں سی ڈی میں کیا ہے یہ عید پر فلم دیکھ کر ہی پتہ چلے گا۔
ان دونوں فلموں میں ایک چیز بڑی مشترکہ ہے اور وہ یہ ہے کہ ہیرمان جا کا ٹائٹل رول کرنے والی حریم فاروقی اور پرے ہٹ لو کا ٹائٹل رول کرنے والے شہریار منور اپنی اپنی فلم کے پروڈیوسر بھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  فلم سٹار میرا دبئی کے ہسپتال میں داخل