goat feat and leags

بکرے کےپائے پکانے کا طریقہ

EjazNews

میں آپ کو جو پائے پکانے سکھا نے جارہی ہوں یا رکھیے یہ ایک پوری فیملی کیلئے ہیں۔ اگر آپ نے کسی ایک فرد کیلئے پکانے ہیں یا دو کیلئے تو اس کی مقدار میںکمی بیشی کر سکتی ہیں۔ تو سب سے پہلے ہمیں 12عدد بکرے کے پائے، ایک چھٹانک لہسن ، ایک پا ئوپیاز، ایک چائے کا چمچ سفید زیرہ ، دھنیا پسا ہوا ایک چمچہ، آٹھ عدد لونگیں، چار ٹکڑے دار چینی کے ، ادرک آدھی چھٹانک ، ایک پائو دھی، ہلدی ڈیڑھ چائے کا چمچ، بیسن آدھ پائو، ہری مرچیں چھ عدد، کالی مرچوں کے آٹھ دانے، بڑی الائچیاں دو عدد، ہرا دھنیا ، ایک پائو گھی اور اس کے بعد نمک مرچ حسب ذائقہ۔
تو یہ سامان اپنے پاس رکھنے کے بعد اب اس کو پکانے کی جا نب آتے ہیں۔ تو سب سے پہلے آپ نے پائیوں کو بیسن مل کر اچھی طرح دھونا ہیں۔ ایک دیگچی میں کھلا پانی ڈالیں (کھلے پانی سے مراد پانی کی مقدار دیگچی میں بھرپور ہو) اس کے بعد چار لونگیں اور دار چینی کے دو ٹکڑے ، نمک اور لہسن پیس کر اس میں ڈال دیں ،پھر پائے بھی اسی پانی میں ڈال دیں ، اب چولھے پر رکھ دیں اور اوپر سے دیگچی کا ڈھکنا بند کرنا ہرگز نہ بھولئے گا۔ چولھے کی آنچ کو ہلکی کر دیں اور 4سے 5گھنٹو ں تک پکنے دیں۔ دیگچی کا منہ کھولیں اگر پائے گل گئے ہوں تو اتارلیں نہ گلے ہوں پکنے دیں۔ گرم مسالا ، زیرہ ، چار لونگیں ، دار چینی کے دو ٹکڑے، کالی مرچیں ، الائچی پیس لیں۔ (دیگچی کھلے منہ کی ہو) اس میں باقی پیاز کے باریک لچھے کتر کر ڈال دیں اور بادامی ر نگ پر تل لیں اب اس میں پسی ہوئی پیاز ڈال کر خوب بھونیں جب اچھی طرح بھن جائے تو اس میں ادرک اور لہسن (پسا ہوا) بھونیں۔ دہی کا چھینٹا ڈال کر بھونیں۔ اس کے بعد پسا ہوا گرم مسالا ڈال کر بھونیں پھر ہلدی، لال مرچیں اور دھنیا ڈا ل کر بھونیں۔ بھونتے وقت ایک چھینٹا ڈال کر بھونیں۔ بھونتے وقت ایک چمچہ پائے کی یخنی (جس میں پائے گلائے گئے ہوں) ڈال کر بھونیں۔ دہی پھینٹ کر مسالے میں ڈال دیں۔ ہری مرچیں بھی ڈال دیں ۔ساتھ ہی پائے ڈال دیں اور اچھی طرح بھونیں۔ جب دہی کا پانی خشک ہو جائے اور بو مرجائے تو یخنی ڈال دیں اور اگر وہ کم ہو تو تھوڑا پانی ڈال دیں۔ پندرہ منٹ ہلکی آنچ پر پکا کر اتار لیں۔ اس کے اوپر ہرا دھنیا اور پسا ہوا گرم مسالا ایک چٹکی چھڑک دیں۔
نوٹ:آج کل کچھ خواتین جلدی پکانے کیلئے پریشر کا ا ستعمال بھی کرتی ہیں وہ بھی ٹھیک ہوتا ہے لیکن پائیوں کا ذائقہ ویسا بھرپور نہیں رہتا جو اس طرح پکانے سے آتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  آئیے آج مرغ دم پختہ اور دیگی چرغہ بناتے ہیں