sham

شامی میں فوج اور باغیوں کی جھڑپوں میں 72افراد ہلاک

EjazNews

شامی فوج اور باغیوں کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں جس میں 72افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق شامی شہر ادلب کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے جھڑپیں جاری ہیں، اطلاعات کے مطابق ان جھڑپوں میں 72افراد ہلاک جبکہ سینکڑوں زخمی ہیں۔ باغیوں اور فوج کے درمیان لڑائی میں توپ سے بھی حملے کیے جارہے ہیں۔ شہر کے مختلف علاقوں میں باغیوں کا قبضہ ہے جبکہ حکومتی فوج نے اپنی کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔
شام کی اپوزیشن پارٹی کے حامی باغی اور فوج کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں غیر ملکی اتحادی افواج بھی بمباری جاری رکھے ہوئے ہے۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق ان جھڑپوں میں پچھلے چار میں پانچ سو سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  انڈیا میں مسلمانوں نے متعدد مساجد کو ہسپتالوں میں تبدیل کردیا