Baker's Brain curry-1

مغزکا سالن

EjazNews

مغز کے سالن کیلئے آپ کو بکرے کا مغز، ایک کپ گھی، ایک پائو پیاز، ہلدی آدھا چمچہ چائے کا، کالی مرچیں پسی ہوئی ایک چمچہ ، ہری مرچیں چار ،ادرک چھوٹا ٹکڑا ، زیرہ ایک چٹکی، ہرا دھنیا ، ہرا پودینہ اور اس کے ساتھ نمک اور مرچیں حسب ذائقہ آپ کو چاہیں ہوں گی۔
تو اب بنانے کا آغاز کرتے ہیں تو سب سے پہلے آپ مغز میں ہلدی لگا کر دھوئیں، ایک دیگچی میں گھی کو اچھی طرح سے گرم کر لیں، پیاز کے باریک لچھے اور لہسن کتر کر بادامی رنگ پر تل لیں۔ ادرک، زیرہ، کالی مرچیں ، ہلدی اور لال مرچیں ڈال کر اچھی طرح بھون لیں۔ ا ب مغز ڈال دیں اور خوب بھونیں۔ اس کے بعد ہاڈی کے دو چمچے پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر پکنے دیں۔ جب پانی خشک ہو جائے تو خوب بھون کر ہرا دھنیا، پودینہ اور ہری مرچیں ڈال کر دم پر رکھ دیں۔ دس منٹ تک گھی سطح پر آجائے گا۔ اتار کر ڈش میں پیش ڈال دیں۔

یہ بھی پڑھیں:  تکہ بوٹی