imran-khan

شیخ رشید کے حق میں وزیراعظم عمران خان کا بیان آ گیا

EjazNews

ٹرین حادثے کے بعد سے وزیر ریلوے شیخ رشید کی وزارت پر ہر طرف سے نشتر کے تیربرسائے جارہے ہیں کہ کس طرح وزیر صاحب عمران خان کو خوش کرنے کیلئے ٹرین پر ٹرین چلا رہے ہیں لیکن ٹرینوں کا انفراسٹرکچر ٹھیک کرنے کی طرف کوئی توجہ ہی نہیں ہے۔
ٹویٹر پر شیخ رشید کے استعفیٰ کیلئے جو ہیش ٹیگ چل رہے ہیں ان میں وزیراعظم عمران خان کے وہ کلپس بھی دکھاجارہے ہیں جن میں وہ گزشتہ دور میں ہونے والے ٹرین حادثے کے نتیجے میں وزیر سے استعفیٰ کا مطالبہ کر رہے تھے۔
اسی دوران وزیراعظم عمران خان کا اپنے وزیر کے حق میں ٹویٹ سامنے آیا جس میں انہوں لکھا ہے ۔صادق آباد ٹرین حادثہ نہایت افسوسناک ہے۔لواحقین کے غم میں برابر کا شریک اور زخمیوں کی جلد/مکمل شفایابی کیلئے دعاگو ہوں۔ وزیر صاحب کو ریلوے انفراسٹرکچر سے برتی جانے والی دہائیوں پر محیط غفلت کے فوری ازالے اور سیکیورٹی سٹینڈرڈز یقینی بنانے کے لئے ہنگامی اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  آزاد کشمیر میں دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے 5جوان شہید ایک زخمی

دوسری جانب مسلم لیگ ن کے ٹویٹر اکاﺅنٹ سے بھی وزیر ریلوے کے استعفیٰ کا مطالبہ سامنے آرہا ہے۔ وہاں پر لکھے ہوئے الفاظ ہم اپنی ویب سائٹ پر استعمال کرنے سے گریز کر رہے ہیں کیونکہ وزیرریلوے کو چپڑاسی اور اس قسم کے اور بہت سے لفظوں سے پکارا جارہا ہے۔
جبکہ وزیر ریلوے شیخ رشید اکبر ایکسپریس کے حادثے کو انسانی غفلت کا نتیجہ قرار دے رہے ہیں ۔ انہوں نے مرنے والوں کے لواحقین کیلئے 15لاکھ اور زخمیوں کیلئے 5لاکھ روپے امداد کا بھی اعلان کیا ہے۔
یاد رہے شیخ رشید کی ایک سال سے بھی کم دورانیہ کی وزارت میں یہ دوسرا حادثہ پیش آیا ہے ۔ اسی 10ماہ کے دوران بہت سی نئی ٹرینیں بھی چلائی گئی ہیں۔