nz+india

انڈیا فائنل کی دوڑ سے باہر،نیوزی لینڈ اب فائنل کھیلے گا

EjazNews

بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا سیمی فائنل کھیلا گیا۔نیوزی لینڈ نے اپنی اننگز دو دن میں کھیلی پہلے دن بارش کے باعث کھیل کو اگلے دن پر ملتوی کر دیا گیا تھا۔ مانچسٹر میں کھیلے جانے والے میچ میں بھارتی فیلڈنگ اور باؤلرز نے بڑی ذمہ داری کے ساتھ کھیل کا مظاہرہ کیا ۔ نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹن نے ایک رنز بنایا جبکہ نکولس 28 ، کین ولیمسن نے 67 رنز کی اننگز کھیلی۔ جمی نیشام 12، گرینڈ ہوم 16، راس ٹیلر نے بھی اپنی ٹیم کیلئے اچھا کھیلا اور 74رنز بنائے جبکہ ٹام لیتھم 10رنز بنا پائے۔ اور مجموعی طور پر 240رنز کا ہدف انڈیا کو دیا۔
پہلے روز مانچسٹر میں کھیلے جانے والے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے 46.1اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 211رنز بنا ئے تھے ۔
انڈیا نے کھیل کا آغاز کیا تو میچ کے آغاز میں ہی اس کو بڑے دھچکے لگے ۔ راہل ، شرما، کوہلی ایک ،ایک سکور سے زیادہ بنانے میں کامیاب نہ ہو سکے اور یوں انڈیا کو تین شروع کے بیٹسمین پٹ گئے۔ پانڈیا اور پنٹ 32-32سکور بنا سکے جبکہ کارتھک 6سکور بنا کر آئٹ ہو گئے یوں انڈیا ٹیم کے ان کھلاڑیوں نے ٹیم میں شروع سے ہی ٹیم کو ڈپریشن میں بھیج دیا۔مہندرا سنگھ دھونی مانے ہوئے کھلاڑی ہیں اور پریشر کو ہینڈل کرنے کا ان کے پاس تجربہ بھی ہے۔ دھونی نے ٹیم کو سنبھالا دیا اور وکٹ بچانے میں کامیاب رہے۔ دھونی کا ساتھ روندرا جدیجانے دیا اور اپنی ٹیم کو سہارا دیا لیکن آخری اوورز میں جدیجا سکور بنانے کی کوشش کرتے ہوئے آئوٹ ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں:  ملائیشیا کی مقامی عدالت نے پی آئی اے کے طیارے کو کیوں روکا؟

انڈین ٹیم شروع سے ہی فیورٹ رہی ہے لیکن بہت زیادہ پر اعتمادی بھی بعض اوقات بڑے نقصان کا باعث بنتی ہے ۔ ایسا ہی پاکستانی ٹیم کے ساتھ بھی ہوا تھا جب انہوں نے اپنا پہلا میچ ہارا اور آج ایسا ہی انڈین ٹیم کے ساتھ بھی ہوا ہے۔ انڈین ٹیم خود اعتمادی میں حد سے بڑھ چکی تھی ۔ سیمی فائنل میں پہنچنے سے پہلے نیوزی لینڈ نے مسلسل شکستیں کھائیں تھیں اور انڈین ٹیم نے جیت کے مزے لیے تھے۔ لیکن میچ کے آغازمیں ہی جس طرح سے انڈین ٹیم کے 6کھلاڑی آئوٹ ہوئے سیمی فائنل سے پہلے ایسی کسی قسم کی صورتحال کا سامنا انہیں نہیں کرنا پڑا تھا۔ 9بالوں پر 24رنز چاہیے تھے دھونی بھی سکور بنانے کی کوشش کرتے ہوئے رنز آئوٹ ہوئے ۔اور یوں نیوزی لینڈ سیمی فائنل جیت کر فائنل میں پہنچ گیا۔ انڈین ٹیم 221سکور بنا کر پویلین لوٹ گئی

دوسرا سیمی فائنل آسٹریلیا اور میزبان انگلینڈ کے درمیان 11جولائی کو کھیلا جانا ہے۔ دونوں سیمی فائنلز کی فاتح ٹیمیں 14جولائی کو فائنل کھیلیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:  پاک فوج سرحد پر رہنے والی آبادی کے جان و مال کو ہمیشہ تحفظ دیتی ہے:میجر جنرل آصف غفور