kangna ranwat

کنگنا رناوت انڈین ڈرامہ کوئین ہے یا پھر مزاحمتی کوئین ؟

EjazNews

کنگنا رناوت کے اگر پورے کیرئیر کاجائزہ لیا جائے تو وہ وہ ایسی لڑکی ہے جس کے کیرئیر میں مزاحمت بھری پڑی ہے۔ انڈیا کے ایک چھوٹے سے گاﺅں سے آنے والی یہ لڑکی فلم انڈسٹری میں اپنا الگ نام اور پہچان بنانے میں کامیاب ہوئی۔ اپنے کیرئیر کے آغاز میں یہ ادیتا پنجولی کے خلاف کھڑی ہو گئی اس کا کہنا تھا کہ یہ شخص اس پر ظلم کرتا ہے ، زیادتی کرتے وغیرہ وغیرہ ۔ وقت نے پلٹا کھایا اور کچھ ناکامیوں کے بعد کنگنا کے کیرئیر میں ہٹ فلمیں آئیں اور ساتھ ہی ایک نیا ایشو ریتک روشن کے نام سے آیا۔ ریتک روشن سے کنگنا اپنے معاشقے کا ذکر کرتی تھیں اور ہر جگہ ڈھنڈورا پیٹتی رہیں ۔ ریتک روشن کے والد کیخلاف بھی کنگنا نے بھرپور لفظوں کا استعمال کیا اور آہنی ہاتھوں سے لیتے ہوئے خوب لتاڑا۔ کنگنا نے انڈین انڈسٹری کے آئیکون خانز کے ساتھ بھی کام نہ کرنے کاکہہ کر پوری انڈسٹری کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی۔ یہ تنازعات ابھی خبروں سے دور ہی ہوئے تھے کہ کنگنا نے صحافیوں سے بدتمیزی شروع کردی۔ انڈین صحافتی تنظیموں نے کنگنا رناوت کا بائیکاٹ کر دیا ہے۔ یہ کوئی نئی بات نہیں کہ انڈین انڈسٹری کے سٹار صحافیوں کے ساتھ بدتمیز ی کریں لیکن کنگنا کی بات ہی ہمیشہ الگ ہوتی ہے۔ اس کے بعد وہ پوری انڈسٹری میں ایک مرتبہ پھر بتانے میں کامیاب ہوتی ہیں کہ کنگنا رناوت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی کا کرونا ٹیسٹ اور مداحوں کی دلچسپ باتیں