Maryam

مریم نواز19جولائی کو عدالت میں طلب

EjazNews

مریم نواز کو احتساب عدالت کی جانب سے 19جولائی کوطلب ہونے کا نوٹس بھی جاری ہو گیا ہے۔
نیب کے وکیل نے اسلام آباد کی احتساب عدالت میں موقف اختیار کیا ہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز نے جعلی ٹرسٹ ڈیڈ پیش کر کے عدالت کو گمراہ کیا تھا۔ لہٰذا جعلی دستاویزات پر ٹرائل کیا جائے۔نیب کی درخواست پر احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے مریم نواز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں 19 جولائی کو طلب کرلیا۔

احتساب عدالت میں نوٹس جاری ہونے کے بعد مریم نواز کا ٹویٹ سامنے آیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ گھبراہٹ میں حکمرانوں نے میرے خلا ف مقدمہ قائم کر دیا ہے۔ میں عوام سے پوچھتی ہوں کہ میرے سوالات کے جواب ملنے کی بجائے کیا مجھے اس نیب میں پیش ہونا چاہیے جو آڈیو، وڈیو کے ذریعے یرغمال ہو؟بلانا ہے تو اپنے رسک پر بلانا! میری باتیں ناسن سکو گے نہ سہہ سکو گے! یہ نہ ہو کہ پھر سر پیٹتے رہ جائو!۔
یاد رہے سابق وزیراعظم نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس میں 7 سال قید کی سزا سنائی گئی جس کے بعد وہ اپنی سزا لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں پوری کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  انڈین جاسوس کو پاکستان نے عالمی عدالت کے فیصلے کے مطابق قونصلر رسائی دے دی