scared game

Netflixپر SACRED GAMES سیزن ٹو15اگست کو ریلیز ہوگا

EjazNews

گزشتہ سال انڈیا میں بننے والی دو ویب سیریز sacred gamesاور مرزا پور نے بہت شہرت اور پیسے کمائے۔ یہ دونوں ویب سیریز شہرت کی بلندیوں کو چھوتی ہوئی سرحدوں کی حدود کو پھلانگ کر اپنی شہرت کے ڈنکے بجوانے میں کامیاب ہوئیں۔ ایک طرف تو ان میں بیہودہ زبان کا استعمال اورفحاشی سے بھرپور مناظر کی بھرمار تو تھی ہی لیکن صرف اس وجہ سے یہ شہرت نہ کماسکی بلکہ ان کے مضبوط سکرپٹ، جاندار اداکاری اور سسپنس نے ان ویب سیریز کو کامیاب کروایا۔ یہ ویب سیریز شہرت اور دولت پوری طرح سمیٹنے میں کامیاب رہیں ۔ اب اسی ویب سیریز میں Sacred Gamesکا سیزن ٹو ریلیز ہونے جارہا ہے ۔ یہ پہلی ہی کہانی کا تسلسل ہے کیونکہ پہلے حصے میں کہانی اپنا سسپنس چھوڑ کر گئی تھی کہ آگے کیا ہوگا۔
Sacred Gamesایک سکھ پولیس والے(سیف علی خان) کے گرد گھومنے والی کہانی ہے جس کو گائڈونڈے (نواز الدین صدیقی )نامی گینگسٹر فون پر اپنی کہانی سناتاہے۔ اس کے پہلے سیزن کا اختتام اس طرح سے ہوا تھا کہ اگلے سیزن میں لازمی طور پر مذہبی گرو کی انٹری ہوگی ،اور کہانی زیر زمین چلنے والی ایک خفیہ تنظیم کے گرد گھومے، اب یہ سیزن پہلے جیسا مضبوط سکرپٹ اور جانداری اداکار ی کا متحمل ہے کہ نہیں اس کا اندازہ تو 15اگست کے بعد ہی سے ہوگا۔انڈیا کے یوم آزادی کے موقع پر 15اگست کو SACRED GAMESکا سیزن ٹوریلیز ہونے جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  گیمز آف تھرونز کا پری سیکوئل بننے جارہاہے